ریاض میں نمائش کا انعقاد، پاکستانیوں کے لیے ملازمتوں کے بے پناہ مواقع
پاکستان پہلی مرتبہ بین الاقوامی سطح پر انسانی وسائل اور افرادی قوت کے حوالے سے ہونے والی نمائش میں شرکت کر رہا ہے۔ اس کی پویلین میں پاکستان کی افرادی قوت کے بارے میں ڈیٹا فراہم کرنے کا اہتمام کیا گیا ہے۔
نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کے مشیر برائے سمندر پاکستانیز سعودی دارالحکومت ریاض میں منعقد ہونے والی اس بین الاقوامی نمائش کو پاکستانی افرادی قوت کے لیے ملازمتوں کے بہترین مواقع پیدا کرنے کی جگہ قرار دیا ہے۔
مشیر برائے سمندر پار پاکستانیز جواد سہراب ملک نے کہا ' 24 دسمبر سے 27 دسمبر تک جاری رہنےوالی یہ نمائش ہمارے اہل وطن کے لیے ایک غیر معمولی موقع ہے ۔ اس سے ہمارے لوگوں کے لیے آگے بڑھنے کے بڑے امکانات ابھریں گے۔
اس لیے نمائش میں موجود مختلف اداروں اور کمپنیوں کے نمائندوں کو پاکستان کی ہنر مند اور غیر ہنر مند افرادی قوت دونوں میں دلچسپی ہے۔
انہوں نے کہا ماہ نومبر میں ہونے والے دورہ سعودی عرب کے دوران انکی سعودی حکام کے ساتھ بڑی کار آمد ملاقاتیں ہوئی تھیں۔ تاکہ اہل وطن کے لیے ملازمتوں کے زیادہ سے زیادہ روزگار کے موقع تلاش کی جائیں۔
اس موقع پر وزیر اعظم کے مشیر جواد سہراب ملک نے کئی کمپنیوں اور اداروں کے ساتھ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی کیے تھے۔
جواد سہراب ملک نمائش میں شرکت کا مقصد پاکستان کی ورک فورس کو درست انداز میں ملازمتیں دینے والے اداروں کے سامنے متعارف کرانا اور اپنے لوگوں کے لیے ملازمتوں کے امکانات کو بڑھانا ہے۔
مشیر برائے 'اوور سیز پاکستانیز' نے سعودی عرب میں پاکستانیوں کو بطورخاص اس نمائش میں شرکت کے لیے کہا ، تاکہ ہرفرد نئے نئے مواقع سے آگاہ ہو سکے۔
-
پاکستان میں خودکش حملوں کے حوالے سے رواں سال 2013 کے بعد بد ترین رہا
پاکستان میں رواں سال ایک مرتبہ پھر خود کش حملوں میں شدت پیدا ہوئی اور یہ حملے 29 ...
پاكستان -
پاکستان اور اومان کی مشترکہ بحری مشقیں' ثمر الطیب 2023 ' مکمل ہو گئیں
' ثمر الطیب' 2023 کے نام سے پاکستان اور اومان کی مشترکہ بحری مشقیں اختتام پذیر ہو ...
بين الاقوامى -
پاکستان میں بلوچ یکجہتی مارچ کے 290 مظاہرین کو رہا کر دیا گیا؟
اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ اس کی زیر حراست بلوچ یکجہتی مارچ کے 290 شرکاء کو ...
پاكستان