پاکستان فوج کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ اور ولی عہد سلمان بن حمد آل خلیفہ سے ملاقاتیں کی، جس میں باہمی دلچسپی، فوجی اور سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ [آئی ایس پی آر] کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر 2 روزہ دورے پر بحرین پہنچے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ، ولی عہد سلمان بن حمد آل خلیفہ اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بحرینی قیادت نے انسداد دہشت گردی کے لیے پاکستان کی کامیابی کی تعریف کی ہے۔
جنرل عاصم منیر نے بحرین نیشنل گارڈ کے 27 ویں یوم تاسیس کی تقریب میں بھی شرکت کی۔ نیشنل گارڈز کے ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر آرمی چیف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، جنرل عاصم منیر نے انسداد دہشت گردی تربیتی مشقوں کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر بحرین کے فرماں روا نے آرمی چیف کو ملٹری میڈل آرڈر آف بحرین فرسٹ کلاس سے نوازا۔
-
پاکستانی فوج کی بحرین، عراق اور کویتی فوجیوں کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقوں کا اختتام
’فجر الشرق‘ کوڈ نام سے ہونے والی کثیرالملکی مشترکہ فوجی مشق میں پیشہ وارانہ مہارت ...
پاكستان -
اسلام آباد: سعودی فوج کے سربراہ کی صدر پاکستان سے ملاقات
صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو بہت ...
پاكستان -
پاکستان، سعودی عرب کی انسداد دہشت گردی کی مشترکہ فوجی مشق کا اختتام
آئی ایس پی آر کے مطابق مشترکہ مشق ’البطار ون‘ کا آغاز 22 اگست کو ہوا جس میں ...
پاكستان