ایران میں پاکستان کے جوابی حملے، نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا دورہ ڈیووس مختصر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پاکستانی فورسز کی مشتبہ دہشت گردوں کے خلاف ایرانی علاقوں میں کارروائیوں کے تناظر میں نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے ڈیووس میں اپنا قیام مخثصر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نگران وزیر اعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں شرکت کے لیے سوئٹزر لینڈ میں ہیں۔

پاکستان کے دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا یے کہ نگران وزیر اعظم کاکڑ نے ڈیووس کا دورہ مختصر کر دیا ہے۔ دورہ مختصر کرنے کی وجہ پاکستان کی ایران میں فضائی کارروائی اور دوطرفہ صورت حال بنی ہے۔

انوار الحق کاکڑ نے اپنا دورہ مختصر کر کے فوری وطن واپس پہنچنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں