پاکستانی وزارت خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے جمعے کو کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار 28 اور 29 اپریل کو سعودی عرب میں ہونے والے عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
سعودی عرب عالمی اقتصادی فورم (ڈبلیو ای ایف) کے خصوصی اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے۔
وزارت خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے جمعے کو پریس بریفنگ میں کہا کہ سعودی عرب کے ولی عہد محمد سلمان اور عالمی اقتصادی فورم کے بانی اور ایگزیکٹو چیئرمین پروفیسر کلاؤس شواب نے وزیراعظم شہباز شریف کو دورے کی دعوت دی ہے۔
’وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار ریاض میں 28 اپریل سے 29 اپریل تک جاری رہنے والے ورلڈ اکنامک فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔‘
فورم میں اعلیٰ سطح کی شرکت پاکستان کی ترجیحات کو پیش کرنے کا ایک اہم موقع فراہم کرے گی۔
ترجمان نے کہا کہ اجلاس کی سائیڈ لائن پر وزیراعظم اور وزیر خارجہ عالمی رہنماؤں، عالمی اداروں کے سربراہان اور تقریب میں شریک دیگر اہم شخصیات سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔
دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف چار مئی کو گیمبیا میں او آئی سی کے زیر اہتمام ہونے والی اسلامی سربراہی کانفرنس کے 15ویں اجلاس میں شرکت کریں گے۔
پریس بریفنگ کے دوران دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے بتایا کہ ’اسلامی سربراہی کانفرنس کے اجلاس میں وزیراعظم غزہ میں نسل کشی، مسئلہ کشمیر، اسلاموفوبیا، دہشت گردی اور دیگر عالمی چلینجز پر بات کریں گے۔‘
ممتاز زہرہ بلوچ کے مطابق وہ اسلامی ممالک کے سربراہوں سے بھی ملاقات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ دو اور تین مئی کو او آئی سی کے وزرائے خارجہ کا اجلاس بھی ہو گا جس میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار شرکت کریں گے۔
-
سعودی نائب وزیر دفاع کی آرمی چیف سے ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
سعودی نائب وزیر دفاع میجر جنرل طلال بن عبداللہ العتیبی نے پاکستان کے آرمی چیف جنرل ...
پاكستان -
سعودی نائب وزیر دفاع کی سکیورٹی منصوبوں کو حتمی شکل دینے کے لیے پاکستان آمد
سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع میجر جنرل انجینیئر طلال عبداللہ العتیبی دفاع سے متعلق ...
پاكستان -
سعودی عرب کا پاکستان میں زرعی سرمایہ کاری کا منصوبہ، چاول کی کاشت ترجیح
سعودی عرب کی ایگریکلچر اینڈ اینیمل پروڈکشن انویسٹمنٹ کمپنی (سالک) کے ’چیف ...
پاكستان