خضدار میں دھماکے سے مقامی پریس کلب کے صدر محمد صدیق مینگل قتل اور 10 افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق خضدار میں قومی شاہراہ پر ریموٹ کنٹرول دھماکے سے ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔
دھماکے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار صدیق مینگل موقع پر ہی جان سے چلے گئے جبکہ قریب موجود 10 راہ گیر دھماکے کی زد میں آکر زخمی ہوگئے۔