صدر مملکت آصف علی زرداری کی مسعود پزشکیان کو ایران کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

صدر مملکت آصف علی زرداری نے مسعود پزشکیان کو ایران کا صدر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ان کی قیادت میں پاک ایرن تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

ہفتہ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں۔

صدر پاکستان نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہ آپ کی قیادت میں پاک – ایران تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ صدر مملکت نے کہا کہ ہم خطے کے امن اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کریں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں