وادی تیراہ میں دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ؛ پاکستان فوج کے تین جوان جاں بحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں تین مختلف مقامات پر سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ سکیورٹی فورسز کے تین جوانوں نے دفاع وطن پر جان وار دی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان تین مختلف مقامات پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں چار دہشت گرد سکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائی کے باعث ہلاک ہو گئے۔

تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران تین جوان اس کارروائی میں کام آئے جن میں ضلع میانوالی سے تعلق رکھنے والے حوالدار انعام گل، ضلع ٹانک کے سپاہی محمد عمران اور ضلع مردان کے سپاہی الطاف خان شامل ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی اور دہشت گرد کے خاتمے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، پاکستان کی سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

وزیر اعظم نے دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر افسران و جوانوں کی پذیرائی کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں