نامعلوم افراد کی اٹک میں سکول وین پر فائرنگ، دو بچے جاں بحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

پنجاب کے شہر اٹک میں ایک سکول وین پر فائرنگ سے دو بچے جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق پنجاب کے ضلع اٹک کے علاقے ڈھیری کوٹ میں نامعلوم افراد کی جانب سے سکول وین پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں دو بچے جاں بحق جبکہ چھ زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ زخمی بچوں اور نعشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جن کی عمریں 10 سے 12 سال کے درمیان ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ سکول وین ڈھیری کوٹ گاؤں سے بچوں کو لے کر سرخ گاؤں کے سکول جا رہی تھی۔

بعد ازاں صدر مملکت آصف علی زرداری نے اٹک میں سکول وین پرفائرنگ کے واقعے کی پُر زور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معصوم بچوں کو نشانہ بنانا انتہائی ظالمانہ اورشرمناک فعل ہے۔ ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے صدرمملکت نے جاں بحق بچوں کے ایصال ثواب اور زخمی بچوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی اٹک میں سکول وین پر فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر راولپنڈی سے رپورٹ طلب کرلی۔ مریم نواز نے دو طالبات کے جاں بحق ہونے پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں