بلوچستان میں پانچ ہزار والدین کا بچوں کو پولیو وائرس سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

بلوچستان میں پانچ ہزار والدین نے بچوں کو پولیو وائرس سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار کر دیا۔

محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان میں پانچ ہزار والدین بچوں کو پولیو وائرس سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکاری ہیں ،صوبے میں رواں سال 14بچے پولیووائرس سے متاثرہ ہو کر معذور ہو گئے ہیں۔

محکمہ صحت ذارئع کے مطابق بلوچستان میں انسداد پولیو کی حالیہ سات روزہ قومی مہم کے دوران پولیوکےقطرے پلانےسے انکاری والدین کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت ذارئع کا کہنا ہے کہ مہم نو تا 15 ستمبر کے دوران چلائی گئی تھی ،انسداد پولیو کی مہم میں تقریباً 5 ہزار ایسے والدین رپورٹ ہوئے جو اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانےسے انکاری رہے۔

بلوچستان میں رواں سال پولیو وائرس کے14 کیس رپورٹ ہوئے ہیں ، ان میں سب سے زیادہ چھے کیسز ضلع قلعہ عبداللہ سے رپورٹ ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ کوئٹہ میں رواں سال دو بچے پولیو وائرس سے متاثر ہوئے ہیں ، چمن، جھل مگسی ، ژوب،خاران، ڈیرہ بگٹی اور قلعہ سیف اللہ سے پولیو کا ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔متاثرہ بچوں میں سے تین کاانتقال ہوا ہے۔

حکام نے صوبے میں رواں سال پولیو کے کیسز رپورٹ ہونے پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے ۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں