اسلام آباد ہائی کورٹ: توشہ خانہ کیس میں بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی عدالت میں ضمانت کی درخواست پر سماعت کے دوران دلائل سننے کے بعد معزز جج نے دس لاکھ مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرنے کا مختصر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

اس سے قبل، اسلام آباد ہائی کورٹ میں بشری بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی، وکیل سلمان صفدر اور ایف آئی اے پراسیکیوٹر عمیر مجید ملک عدالت میں پیش ہوئے۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے دوران سماعت کہا کہ یہ تو جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی طرح کا کیس ہے، اُس کیس میں بھی شوہر کو بیوی کے کیے کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا تھا جس پر عمر مجید نے کہا کہ یہ کیس اُس سے تھوڑا مختلف ہے، ریاست کو ملنے والا گفٹ جمع کرانا اور ڈیکلیئر کرنا ہوتا ہے۔

جسٹس گل حسن نے فیصلے میں لکھا کہ ضمانت کی وجوہات تفصیلی فیصلے میں بیان کی جائیں گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں