انروا کو غزہ میں امدادی کام سے روکنے کا اسرائیلی اقدام قابل مذمت ہے: پاکستان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ’’انروا‘‘ کو امدادی کام سے روکنے کے اسرائیلی اقدام کی شدید مذمت کی ہے ۔

اسلام آباد دفترخارجہ سے جاری ہونے والے بیان میں ترجمان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کا حالیہ اقدام عالمی قانون، اقوام متحدہ چارٹر کی ایک اور خلاف ورزی ہے، انروا کو کام سے روکنا فلسطینی عوام کو انسانی امداد سے محروم کرنے کی منظم مہم کا ثبوت ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ عالمی برادری بالخصوص سلامتی کونسل اسرائیل کا محاسبہ کرے، یقینی بنایا جائے کہ یو این آر ڈبلیو اے بلاتعطل اپنے امور انجام دے سکے۔

آخر میں ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ عالمی برادری اسرائیل کو غزہ میں فلسطینی عوام کی نسل کشی سے روکے، پاکستان غزہ میں فوری اور غیرمشروط جنگ بندی کا مطالبہ دہراتا ہے، غزہ کے لوگوں کو انسانی امداد کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں