شمالی وزیرستان، سکیورٹی فورسز کا آپریشن،چھ دہشت گرد ہلاک، چھ زخمی

ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا، آئی ایس پی آر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران چھ دہشت گرد ہلاک اور چھ زخمی ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا اور آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔

ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، یہ دہشت گرد سکیورٹی فورسز پر دہشت گردانہ حملوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے پرعزم ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں