خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں پاراچنار سے پشاور جانے والی مسافر گاڑیوں پر فائرنگ سے ایک خاتون سمیت 17 افراد جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ ضلع کرم کے لوئر علاقے میں پیش آیا۔
جاں بحق افراد کی میتیں علی زئی ہسپتال پہنچا دی گئیں۔
پولیس کے مطابق لوئر کرم کے علاقے اوچت میں مسافر گاڑیوں پر مسلح افراد کی جانب سے اچانک مسافر گاڑیوں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی گئی جس کے نتیجے میں متعد د افراد کے ہلاک اور زخمیوں کی اطلاعات ملی ہیں۔
واقعہ کے فوری بعد پولیس کی بھاری نفری اور ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے اور زخمیوں و لاشوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا۔
عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ سے17 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ مسافرگاڑیاں سکیورٹی فورسزکی حفاظت میں پاراچنار سے پشاور جارہی تھی۔
سکیورٹی حکام نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔