سعودی سفارت خانے کی قائد اعظم کے یوم پیدائش پر پاکستان کے عوام کو مبارکباد پیش

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

اسلام آباد میں سعودی سفارتخانے نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے موقع پر پاکستان کے عوا م کو مبارکباد پیش کی ہے۔

بدھ کو ایکس پر اپنے آفیشنل اکاونٹ میں سعودی سفارت خانے نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا جن کی دور اندیش قیادت اور انتھک کوششوں نے پاکستان کی بنیاد رکھی۔

انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان پائیدار تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے عظیم رہنما کے نظریات اور میراث کی تعریف کی جو نسلوں کو متاثر کرتے ہیں۔

یہ پیغام سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات اور باہمی احترام کی عکاسی کرتا ہے اور دونوں ممالک کے تاریخی تعلقات کو مضبوط بنانے کے مشترکہ عزم کو اجاگر کرتا ہے

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں