لاہور ایئر پورٹ پر مسافر خواتین کا کسٹم حکام پر "تشدد" کی ویڈیو وائرل
لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پیر کو کچھ خواتین مسافروں کی ہلڑ بازی اور ایک خاتون کسٹمز اہلکار کی ان میں سے ایک خاتون پر مبینہ تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے؛ جس کے بعد مسافر خواتین کو پولیس کے مطابق گرفتار کر لیا گیا ہے۔
وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں ان خواتین کی کسٹمز اہلکاروں سے بدتمیزی اور دوسری ویڈیو میں ایک خاتون کسٹمز افسر کو ایک مسافر خاتون کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اسی طرح ایک اور ویڈیو کلپ میں مبینہ طور پر مسافر خاتون کو کسٹم کے خاتون اہلکار کو تھپڑ مارتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
ایئرپورٹ سکیورٹی فورس (ASF) کے جاری بیان کے مطابق یہ واقعہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب اس وقت پیش آیا، جب تین خواتین مسافر رات ایک بج کر 15 منٹ پر لاہور ایئرپورٹ پہنچیں اور گرین چینل کا انتخاب کیا۔
اس واقعے کا مقدمہ تھانہ سرور روڑ میں درج کر لیا گیا ہے۔ یہ مقدمہ کسٹم حکام کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
درج ایف آئی آر کے مطابق تین خواتین جو ابوظہبی کی فلائیٹ سے دن سوا ایک بجے لاہور ائیرپورٹ پہینچیں تو پہلے سے موجود اطلاع پر ان کا سامان چیک گیا۔ ان کے سامان سے 24 سی سی ٹی وی کیمرے ملے۔
اس کے علاوہ ان کے سامان سے عروسی ملبوسات بھی برآمد ہوئے۔ یہ سامان کمرشل نوعیت کا تھا جس پر قوانین کے مطابق کسٹم ادا کیا جانا ضروری تھی۔
اس مقدمے میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ حافظ آباد سے تعلق رکھنے والی تینوں خواتین مسافروں نے کسٹم ادا کرنے سے انکار کیا اور کافی سامان زبردستی باہر کھڑے اپنے قریبی رشتہ داروں کے حوالے کر دیا۔
بیان کے مطابق اس دوران ایک خاتون سامان سمیت ایئرپورٹ سے باہر نکلنے میں کامیاب ہو گئی، جسے بعد ازاں اے ایس ایف نے دوسری خواتین کے ہمراہ دوبارہ اندر آنے کی اجازت دی، حالانکہ ہمراہ آنے والی خواتین مسافر بھی نہیں تھیں۔
اے ایس ایف کا کہنا ہے کہ دوبارہ اندر آ کر ان خواتین نے ایک بار پھر عملے پر حملہ کیا، جس کے بعد خاتون سپاہی نے ردعمل کے طور پر انہیں حراستی علاقے کی طرف دھکیلنا شروع کیا۔
پولیس نے تینوں خواتین کو گرفتار کر کے تعزیراتِ پاکستان کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے، جبکہ کسٹمز ایکٹ کے تحت علیحدہ ایف آئی آر بھی درج کی گئی ہے۔ تینوں خواتین اس وقت پولیس لاک اپ میں ہیں۔
-
پاکستان : عازمین حج کے سلسلے میں تیاریاں آخری مراحل میں داخل
پاکستان کی وزارت مذہبی امور کے وزیر سردار محمد یوسف خان نے کہا ہے کہ حج سال 2025 ...
پاكستان -
عالمی تجارتی جنگ کا اثر، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، ٹریڈنگ جاری
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پیر کے روز کاروباری کے دن کے آغاز میں عالمی تجارتی جنگ ...
پاكستان -
پاکستانی یونیورسٹی اور کامسٹیک کا او آئی سی ریاستوں سے سائنس میں تعاون کے فروغ کا معاہدہ
معاہدے کا مقصد مشترکہ تحقیق، صلاحیت سازی اور علم کے تبادلے کا فروغ ہے
پاكستان