پاکستان نے بھارتی وزیر اعظم کے بیان کو نفرت انگیز اورپرتشدد قرار دے دیا
جوہری ریاست کے سربراہ کے نفرت انگیز بیانات قابل افسوس اور خطرناک رجحان ہیں، بیان یو این چارٹر کی سنگین خلاف ورزی ہے: ترجمان دفتر خارجہ
ترجمان پاکستانی وزرات خارجہ نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے گجرات میں دیے گئے بیان کو نفرت انگیز اور پرتشدد قرار دے دیا۔
بھارتی وزیراعظم کے حالیہ اشتعال انگیز بیان پر ترجمان وزارت خارجہ نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا بیان جوہری ہتھیاروں سے لیس ریاست کے رہنما سے زیادہ سیاسی رہنما کا تھا، اشتعال انگیز بیانات اور جنگجویانہ رویہ صرف کشیدگی کو بڑھاتے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ایسے اشتعال انگیز بیانات سے علاقائی استحکام اور دیرپا امن کے امکانات کو شدید نقصان پہنچتا ہے، نریندر مودی کا بیان اقوام متحدہ چارٹر کی سنگین خلاف ورزی ہے، یو این چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت دفاع کا حق محفوظ ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم کے نفرت انگیز تبصروں میں تشدد پر اکسانا انتہائی تشویشناک ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے اشتعال انگیز بیانات دے رہا ہے، پاکستان ان ریمارکس کو اشتعال انگیزی کے طور پر دیکھتا ہے۔
دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ اس نوعیت کے بیانات نہ صرف عوام کو گمراہ کرنے کی دانستہ کوشش ہیں بلکہ ذمہ دارانہ سفارتی اقدار کی بھی کھلی خلاف ورزی ہیں، بھارت کو انتہا پسندی کی فکر ہے تو اسے اندرون ملک ہندوتوا اور اقلیت دشمنی پر توجہ دینی چاہیے۔
ترجمان وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کسی بھی خطرے کا منہ توڑ جواب دے گا، پاکستان خود مختاری اور مساوی سلامتی کی بنیاد پر امن کا حامی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے امن مشن میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اور عالمی انسداد دہشت گردی میں فعال شراکت دار ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے عالمی برادری سے بھارت کی بڑھتی ہوئی اشتعال انگیز بیان بازی کا سنجیدگی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
-
ایردوآن اور پاکستان کے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی اتوار کو استنبول میں ملاقات
ترک صدر رجب طیب ایردوآن اتوار کو استنبول میں پاکستان کے وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ...
پاكستان -
پاکستان پر پابندیاں لگوانے کے لیے بھارتی 'سفارتی جنگ' کا عندیہ
بھارت نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب پاکستان کے مختلف شہروں میں کی گئی بمباری اور ...
بين الاقوامى -
نجی سکیم کے تحت صرف 25 ہزار 698 عازمین حج پر جا سکیں گے: حکومت پاکستان
رواں برس پاکستان میں نجی حج سکیم کے حوالے سے ایک سنگین انتظامی کوتاہی سامنے آئی ہے ...
پاكستان