خلیج عرب میں کشیدگی: پی آئی اے کی قطر، بحرین اور دبئی کے لیے پروازیں معطل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی جنگی صورتحال کے باعث اہم فیصلہ لیتے ہوئے قطر، بحرین، کویت اور دبئی کے لیے اپنی تمام پروازیں عارضی طور پر منسوخ کر دی ہیں۔

ترجمان پی آئی اے کے حوالے سے میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ خلیج کے متعدد ممالک میں سکیورٹی کی صورتحال اور “ممکنہ خطرات” کے پیشِ نظر احتیاطی اقدام کے طور پر کیا گیا ہے، مسافروں کی حفاظت پی آئی اے کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قطر، بحرین، کویت اور دبئی کی پروازوں کی منسوخی کا فیصلہ مکمل جانچ کے بعد کیا گیا اور جیسے ہی حالات معمول پر آئیں گے، فضائی آپریشن بحال کر دیا جائے گا،تمام متاثرہ مسافروں کو ان کی پروازوں کے بارے میں بروقت آگاہی دی جا رہی ہے۔

ترجمان کاکہنا تھا کہ محکمہ ریزرویشن نے فوری طور پر متاثرہ مسافروں کی دوسری دستیاب پروازوں میں منتقلی کا عمل شروع کر دیا ہے، مسافروں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اپنی پروازوں کی تازہ ترین صورتحال جاننے کے لیے پی آئی اے کال سینٹر یا قریبی دفاتر سے رابطہ کریں۔

ترجمان پی آئی اے نے پروازوں کی منسوخی کے باعث مسافروں کو ہونے والی تکلیف پر دلی معذرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ آپ کی حفاظت کے پیشِ نظر لیا گیا ہے اور ہم ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں کہ مسافروں کو کم سے کم پریشانی ہو۔ جیسے ہی صورتحال بہتر ہوگی، آپریشن فوری بحال کیا جائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں