ایران نے الزام عاید کیا ہے کہ اس کی سرزمین پر ڈرون حملوں میں ایک غیر ملکی سکیورٹی سروس اور کرد گروپوں کا ہاتھ ہے۔
ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے نور نیوز کی رپورٹ کے مطابق وسطی شہر اصفہان کے قریب اواخر ہفتہ ہونے والے ایک اسلحہ ڈپو پر ڈرون حملے کا ذمہ دار عراق میں موجود ایک غیر ملکی سکیورٹی سروس اور کرد گروپوں کو ٹھہرایا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق حملے میں استعمال ہونے والا ساز وسامان اور دھماکہ خیز مواد غیر ملکی سکیورٹی سروس کی ہدایت پر عراقی کردستان میں انقلاب مخالف کرد گروپوں کی مدد سے لایا گیا تھا۔ رپورٹ میں یہ وضاحت نہیں کی گئی کہ اس سکیورٹی سروس کا تعلق کس ملک سے ہے۔
واضح رہے کہ ایران نے اس حملے کے بعد بتایا تھا کہ تین بغیر پائلٹ کے خودکش ڈرونز نے ہفتے کے روز وزارت دفاع کے کمپلیکس کو نشانہ بنایا ہے، ایک ڈرون چھت سے ٹکرانے کی تصدیق بھی کی گئی تھی ۔
تاہم وال سٹریٹ جرنل نے بعض امریکی اہلکاروں کے حوالے سے یہ دعوی کیا تھا کہ اس حملے کا ذمہ دار اسرائیل ہے۔
-
آذربائیجان کو ایرانی جاسوسوں کی تلاش، تہران کے سفر سے گریز کی ہدایت
جمہوریہ آذربائیجان کی سکیورٹی فورسز نے باکو میں ایرانی "جاسوسی نیٹ ورک" کا پتا ...
بين الاقوامى -
امریکا نے روس کوڈرونزمہیّا کرنے پرایران کے سات اداروں کوبلیک لسٹ کردیا
امریکانے یوکرین پرفضائی حملوں کے لیے روس کوڈرونز مہیّاکرنے کے الزام میں ایران کے ...
بين الاقوامى -
ایران میں نوجوان جوڑے کو’عوامی ویڈیو‘میں رقص کرنے پر21 سال قید کی سزا
انسانی حقوق کی ایک تنظیم نے منگل کے روز خبر دی ہے کہ ایران میں ایک عدالت نے نوجوان ...
بين الاقوامى