مسجد الجعرانہ: نبی پاک کا مقام غسل اور میقات

حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے تیسرے عمرے کیلئے احرام یہیں باندھا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

حجاز مقدس کی سر زمین پر اسلامی تاریخ اور مقدسات کے ان گنت یادگار مقامات ایمان اور روح کو گرمانے کے لیے کافی ہیں۔

چودہ سو سال قبل جزیرہ عرب میں اللہ کے آخری رسول محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے قدم مبارک نے جس مقام کو شرف بخشا وہ تا ابد مقدس قرار پایا اور اسی نسبت سے وہ مقام ہم دوش ثریا ہو گیا۔

ان مقدس مقامات میں ایک "مسجد الجِعرانہ" بھی ہے۔ مکہ مکرمہ کے شمال مشرق میں پچیس کلومیٹر کی مسافت پر یہ مسجد حرم مکی کا حصہ اور مشرق کی سمت 'میقات' میں سے ایک اہم جگہ ہے جہاں حجاج و معتمرین احرام باندھ کر مسجد حرام عمرہ و حج ادا کرنے جاتے ہیں۔

الجعرانہ، مکہ معظمہ کے نواح میں ایک قصبے کا نام ہے۔ اسی قصبے کی نسبت سے یہاں تعمیر ہونے والی مسجد کو الجعرانہ سے موسوم کیا گیا، لیکن مسجد کی تعمیر کی اصل نسبت حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی یہاں آمد اور اس مقام پر قیام ہے۔

حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے غزوہ حنین سے واپسی پر یہاں قیام فرمایا۔ جنگ میں حاصل ہونے والا مال غنیمت یہیں تقسیم کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ آلہ وسلم نے اسی مقام پر غسل فرمایا اور پھر تیسرے عمرہ کی ادائی کے لیے اپنے جانثار صحابہ کرام کے ہمراہ اسی مقام سے احرام باندھ کر بیت اللہ روانہ ہوئے۔

مسجد الجعرانہ کے بارے میں تاریخ سے زیادہ تفصیلات نہیں ملتیں۔ تاہم اغلب امکان یہی ہے کہ دوسری صدی ھجری میں یہ مسجد پہلی مرتبہ تعمیر کی گئی کیونکہ جب اللہ کے رسول نے یہاں قیام کیا تب یہاں پانی کا ایک چشمہ تھا، جس کے پانی سے آپ نے غسل فرمایا تھا۔ آپ کی آمد کے وقت اور اس کے کئی سال بعد تک یہاں کوئی مسجد نہیں بنائی گئی۔

سنہ دو سو ھجری کو پہلی بار تعمیر ہونے والی جامع مسجد الجعرانہ کی ایک ہزار سال بعد تعمیر نو کی گئی۔ آل سعود کی حکومت کے قیام کے بعد اس مسجد کی دوبارہ تعمیر و مرمت کی گئی اور اسے جدید اور خوبصورت ڈیزائن میں تعمیر کیا گیا۔

اس وقت مسجد کا رقبہ ایک ہزار مربع میٹر پر پھیلا ہوا ہے، جس میں چھ سو نمازی با آسانی نماز باجماعت ادا کر سکتے ہیں۔ مسجد کا سفید رنگ 'میقات' اور احرام کی نشاندہی کرتا ہے کیونکہ یہاں سے عازمین حج و عمرہ احرام باندھ کر بیت اللہ کے طواف کے لیے روانہ ہوتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں