ایران: شرابیوں کی بحالی کے پہلے سرکاری مرکز کا قیام
ایران کی ایک نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ شراب نوشی کے عادی افراد کے علاج اور بحالی کے لیے پہلے سرکاری مرکز نے کام شروع کر دیا ہے۔
ایسنا نیوز ایجنسی کی جانب سے جمعہ کو جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شراب نوشی سے چھٹکارا دلانے اور اس کے عادی افراد کے علاج کے لیے یہ پہلا بحالی مرکز جامعہ تہران کے کلیہ طبیہ (میڈیکل اسکول) میں کھولا گیا ہے۔
رپورٹ میں ڈاکٹر محمد رضا سرگلزئی کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ شراب پینے کے عادی ایرانیوں کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر یہ بحالی مرکز قائم کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ایران میں شراب نوشی قانونی طور پر ممنوع ہے لیکن اس کے باوجود اس قانون کی کھلے عام خلاف ورزی کی جاتی ہے اور ایرانی بہ کثرت شراب پیتے ہیں۔
تاہم سرکاری طور پر شراب کے عادی افراد سے متعلق اعدادوشمار دستیاب نہیں ہیًں جس سے یہ پتا چل سکے کہ کتنے ایرانی اس لعنت کا شکار ہیں۔فروری 2013ء میں ایران کے پولیس سربراہ اسماعیل احمدی مقدم نے ایک بیان میں بتایا تھا کہ قریباً دولاکھ افراد ملک بھر میں شراب نوشی کرتے ہیں۔
-
ایران: تراویح پڑھنے کی پاداش میں سات اھوازی گرفتار
ایرانی پولیس نے عرب اکثری صوبہ اھواز سے تعلق رکھنے والے سات شہریوں کو اہل سنت مسلک ...
بين الاقوامى -
حماس، اسرائیل سے براہ راست مذاکرات کرے: ایران
تہران ماضی میں اسرائیل ۔ فلسطین براہ مذاکرات کا مخالف رہا ہے
بين الاقوامى -
عراق میں ہلاک ایرانی ایلیٹ فورس کا کرنل سپرد خاک
دو ہفتوں میں ایران کے تین اہم فوجی افسروں کی ہلاکت
بين الاقوامى -
ایران: صحافیہ کو 50 کوڑوں اور 2 سال قید کی سزا
عدالت کا حکومت کے خلاف پراپیگنڈا مہم چلانے کے الزام میں قائم مقدمے پر فیصلہ
مشرق وسطی -
'عراق کو ملنے والے سخوئی جہاز روسی نہیں، ایرانی ہیں'
ماہرین نے ایران۔عراق گٹھ جوڑ کا بھانڈا پھوڑ دیا
مشرق وسطی -
ایران، تُرکی نے آزاد کردستان کی مخالفت کر دی
عراق کی تقسیم نامنظور، اسرائیلی مداخلت کی مذمت
بين الاقوامى