سعودی عرب میں 107 معذور جوڑوں کی اجتماعی شادی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سعودی عرب کے شہر ریاض میں 107 معذور افراد اجتماعی شادی کی ایک خوش کن تقریب میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔ شادی کی اس تقریب کے لئے مالی تعاون الہلال فٹبال کلب نے کیا تھا جبکہ اس تقریب کے انتظامات معذوروں کی بہبود کے لئے کام کرنے والی ایک مقامی انجمن حرکیہ سوسائٹی نے مکمل کئے تھے۔

تقریب پر تقریبا 22 لاکھ 60 ہزار سعودی ریال لاگت آئی۔ نئے شادی شدہ جوڑوں کو ایک سال کی مدت کے لئے 3 لاکھ 96 ہزار سعودی ریال نقد، بجلی کا سامان، گھریلو برتن اور فرنیچر فراہم کیا جائے گا۔

الہلال کلب کے صدر شہزادہ عبدالرحمٰن بن موسید اور حرکیہ کے چئیرمین محمد المطوع نے تقریب میں شرکت کی۔ یہ اجتماعی شادی حرکیہ کی جانب سے اس سال کروائی جانے والی پانچویں اجتماعی شادی تھی۔

المطوع کے مطابق یہ شادی کی تقریبات پانچ سال قبل الہلال کلب کے تعاون سے شروع کی گئی تھی جنہوں نے اس سال اس تقریب کو اپنی کارپوریٹ ذمہ داری کے منصوبے کے تحت سپانسر کیا ہے۔

شہزادہ عبدالرحمٰن نے معذور افراد کی شادیوں کی امداد کے لئے پانچ لاکھ سعودی ریال کا ایک وقف فنڈ قائم کر رکھا ہے۔

انہوں نے وعدہ کیا ہے کہ وہ اس تنظیم کو مزید 2 کروڑ سعودی ریال فراہم کریں گے تاکہ مزید جوڑے شادی کے بندھن میں بندھ سکیں۔ المطوع نے دیگر بڑے کلبز اور کمپنیوں پر زور دیا کہ وہ بھی ان کی تنظیم کے منصوبوں کی مدد کے لئے وقف فنڈز قائم کریں تاکہ معذور افراد کی مدد کی جا سکے اور انہیں معاشرے میں عام شہریوں کے برابر حقوق فراہم کئے جائیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں