حزب اللہ خطے میں ایرانی ایجنٹ ہے: سعد حریری
لبنان کے سابق وزیر اعظم سعد حریری اور ملک میں سرگرم اہل تشیع مسلک کی پیروکار عسکری تنظیم حزب اللہ کے درمیان کشیدگی میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ حزب اللہ کی جانب سے سعودی عرب کےخلاف اشتعال انگیز بیانات کا سلسلہ جاری ہے اور سعد حریری یمن میں جاری حوثی شرپسندوں کے خلاف آپریشن’’فیصلہ کن طوفان‘‘ میں سعودی عرب کا بھرپور دفاع کر رہے ہیں۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق گذشتہ روز حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصراللہ نے اپنے ایک بیان میں سعودی عرب کو یمن میں فوجی کارروائی پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کی تنقید کے ردعمل میں سعد حریری نے ایک ٹویٹر بیان میں کہا کہ ’’حسن نصراللہ، ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی ‘ڈکٹیشن‘ پر چل رہے ہیں۔ وہ مسلسل دروغ گوئی، جھوٹ اور رائے عامہ کو گمراہ کرنے کے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں تاکہ عالمی اورعلاقائی سطح پر سعودی عرب کو بدنام کیا جا سکے تاہم ان کی دروغ گوئی سے سعودی عرب کے مقام و مرتبے پر کوئی فرق نہیں پڑتا‘‘۔
سعد حریری نے کہا کہ حزب اللہ کی جانب سے زہر میں بُجھے جتنے بھی تیرو نشتر سعودی عرب پر برسائے جا رہے ہیں وہ ریاض کے بجائے خود حزب اللہ پر لگ رہے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ایران کے شدت پسندوں اور حزب اللہ کے رہ نمائوں کی جانب سے سعودی عرب کی قیادت کو بدنام کرنے کی سازشوں کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔
سعد حریری کا کہنا تھا کہ حزب اللہ یا کسی بھی دوسرے گروپ کی جانب سے سعودی عرب کو بدنام کرنے اور سیاسی کشیدگی بڑھانے سے ریاض پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ حزب اللہ کی جانب سے ایران کی حمایت کے ساتھ سعودی عرب کو بدنام کرنے کی جتنی بھی مذموم مہمات چلائی جا رہی ہیں ان سے یہ عیاں ہوگیا ہے کہ حزب اللہ خطے میں ایرانی ایجنٹ کا کردار ادا کر رہی ہے۔
سابق لبنانی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایران عرب ممالک میں موجود اہل تشیع ملک کے پیروکاروں کو اپنی رعایا نہ سمجھے۔ اہل تشیع جس عرب ملک میں ہیں وہ وہاں کے باشندے اور شہری ہیں۔ وہ کسی صورت میں ایران اور حزب اللہ کے توسیع پسندانہ عزائم کا حصہ نہیں بن سکتے۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور یمن کا ماضی، حال اور مستقبل دونوں ساتھ ہیں۔ یمن میں ایران کی مداخلت کا کوئی جواز نہیں اور نہ ہی یمن کے معاملے میں ایرانی چیخ پکار کو کوئی اہمیت دی جاسکتی ہے۔ آخر میں سعد حریری نے حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کو مخاطب کرتے ہوئے استفسار کیا کہ یمن کے معاملے میں وہ اس قدر جنونیت کا شکارکیوں ہیں؟۔ مائی ڈیئر یہ تو فیصلہ کن طوفان ہے۔
-
سعودی عرب پر تنقید، سعد حریری کا حزب اللہ کو منہ توڑ جواب
لبنان کے سابق وزیراعظم سعد حریری نے شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن ...
مشرق وسطی -
حزب اللہ کے متعدد بار رفیق حریری پر قاتلانہ حملے
لبنان کے سابق وزیراعظم فواد السنیورہ نے انکشاف کیا ہے کہ اہل تشیع مسلک کی عسکری ...
مشرق وسطی -
رفیق حریری کی اسد خاندان سے ملاقاتوں کے چشم کشا انکشافات
لبنان کے سابق مقتول وزیراعظم رفیق حریری کی شام کے سابق صدر حافظ الاسد اور ان کے ...
مشرق وسطی -
لبنانی فوج کو سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی امداد
امدادی رقم دہشت گردی کے خاتمے کی کوشش میں استعمال کی جائے گی: سعد حریری
بين الاقوامى -
حزب اللہ حریری کے قاتل ہمارے حوالے کرے: سعد
لبنان کے سابق وزیراعظم سعد حریری نے شیعہ ملیشیا حزب اللہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ...
مشرق وسطی -
دو لبنانی مدیروں کو حریری ٹرائبیونل کی توہین پر نوٹس
ہیگ میں قائم عدالت نے لبنان کے دو میڈیا اداروں کو بھی نوٹس جاری کردیے
بين الاقوامى