''دنیا کے بہترین استاد'' کا ایوارڈ فلسطینی خاتون کے نام !

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

فلسطینی معلمہ حنان الحروب نے 2016 کے لیے "دنیا کے بہترین استاد" کا ایوارڈ جیت لیا ہے۔ یہ مقابلہ برطانوی ادارے " Varkey Foundation" کی جانب سے منعقد کرایا گیا تھا۔

مقابلے میں دنیا بھر سے آٹھ ہزار سے زائد مرد اور خواتین اساتذہ نے حصہ لیا۔ حنان کو دنیا کی بہترین معلمہ کا ایوارڈ اور دس لاکھ ڈالرز کی رقم دبئی میں ایک تقریب میں دی گئی۔ تقریب میں بین الاقوامی اور عرب ممالک کے سرکاری حکام نے بھی شرکت کی۔

حنان کو انعام سے نوازے جانے کی یہ تقریب مغربی کنارے کے شہر رام اللہ میں سیکڑوں فلسطینیوں نے دیکھی۔ اس مقصد کے لیے شہر کے بیچ شہید یاسر عرفات سرکل پر فلسطینی وزارت تعلیم کی جانب سے ایک بڑی اسکرین خصوصی طور پر نصب کی گئی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں

  • مطالعہ موڈ چلائیں
    100% Font Size