یو اے ای: نصابی کتاب میں سور پکانے کی ترکیب پر تنازع

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

متحدہ عرب امارات کے بعض سکولوں کے نصاب میں پڑھائی جانے والی عربی زبان کی ایک کتاب میں خنزیر کا گوشت بنانے کی ترکیب شامل کرنے پر تنازع پیدا ہو گیا ہے۔

اماراتی ذرائع ابلاغ نے زیر تعلیم بچوں کے والدین کے حوالے سے بتایا ہے کہ عربی زبان کی ایک کتاب میں متعدد صفحات پر لکھا گیا ہے "آپ اپنا سور کا گوشت کس طرح پکانا پسند کرتے ہیں؟" اسلام میں خنزیر کا گوشت حرام قرار دیا گیا ہے اور اس کتاب کو ہتک آمیز اقدام کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

ان شکایات کے بعد محکمہ تعلیم شارجہ نے متذکرہ کتابوں کو جمع کرنا شروع کردیا ہے تاکہ وہ ان صفحات کو نکالنے کے بعد کتب واپس لوٹا سکیں۔

شارجہ میں محکمہ تعلیم کے ایک عہدیدار حصہ الخاجہ کا کہنا تھا "کہ حکام والدین کی شکایات کا احترام کرتے ہیں اور مذہب اور روایات کے خلاف کسی بھی چیز کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔"

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں

  • مطالعہ موڈ چلائیں
    100% Font Size