گھر میں رہتے ہوئے 1000 کیلوریز جلا ڈالیں!

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

بہت سے لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ انسانی جسم کے حراروں کو جلانے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ باقاعدگی کے ساتھ جمنازیم کا رخ کر کے سخت ورزشیں کی جائیں۔ تاہم ایسے کئی دیگر طریقے ہیں جن کے ذریعے گھر سے نکلے بغیر ہی حیرت انگیز نتائج کا حصول ممکن ہے۔

برطانوی اخبار "ڈیلی میل" کے مطابق طبی سے معلوم ہوا ہے کہ گھریلو کام 1000 سے زیادہ حرارے جلانے میں مدد کرسکتے ہیں یعنی کہ آپ فرش اور دیواروں کی صفائی انجام دیں اور اسی دوران حراروں کی بڑی تعداد کو جلا ڈالیں۔

بجلی کے ویکیوم کلینر کو اپنے ہاتھ سے آگے پیچھے حرکت دیں ، اس طرح سے آپ 30 منٹوں میں تقریبا 180 حراروں کو جلا سکتے ہیں۔

برش کو زمین پر رکھیں اور اس کو اپنے جسم سے دور کر کے دھکیلیں اس طرح کہ آپ تقریبا لیٹنے کی حالت میں ہوں۔ ایک مرتبہ ایک ہاتھ سے اور دوسری مرتبہ دونوں ہاتھوں سے۔ پھر اس کو دوبارہ ابتدائی پوزیشن پر پیچھے کھینچ لیں۔ اس ورزش کے ذریعے آپ 30 منٹوں میں تقریبا 200 حرارے جلانے میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔

اسفنج کو گول دائرے میں متعدد بار حرکت دیں۔ یہ ورزش بازوؤں اور کندھوں کے پٹھوں کے لیے فائدہ مند ہے۔ اگلے مرحلے میں اسی اسفنج کو اوپر نیچے حرکت دے کر کھڑکیوں کو صاف کریں۔ اس ورزش کے ذریعے 30 منٹوں میں 125 حرارے جلائے جاسکتے ہیں۔

یہ بات سب جانتے ہیں کہ کھدائی کرنے والے مزدوروں کے بازوؤں کے پٹھے خصوصی طور پر طاقت ور ہوتے ہیں۔ بیلچے کو قُطری طور پر زمین پر رکھیں اور اپنے ہاتھ اور ایک پاؤں سے اُس پر دباؤ ڈالیں۔ پھر کچھ مٹی نکال کر اس کو دور پھینکیں۔ یہ ورزش انتہائی مفید ہے اور 30 منٹ کے دوران 315 حرارے جلانے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔

اپنے گھر کے سبزہ زار اضافی گھاس کاٹنے کے لیے اس کی خصوصی مشین استعمال کریں۔ اس کو آگے پیچھے دھکیلنے سے بازوؤں اور کندھوں کی ورزش ہوجاتی ہے۔ اس طرح آپ 30 منٹوں میں تقریبا 185 حرارے جلا سکتے ہیں۔

اپنے گھٹنوں کے بل بیٹھ کر قالین کو ہاتھ سے پکڑ کر اٹھایے پھر کھڑے ہو کر اس کو پیچھے کھینچیے۔ قالین کو بچھانے کے لیے اسی عمل کو مخالف سمت دُہرائیں۔ اس ورزش کے ذریعے آپ 30 منٹوں میں 180 حرارے جلانے میں کامیاب رہیں گے۔

دیوار پر روغن کرنا پٹھوں کی بڑی مشقت طلب کرتا ہے۔ رنگ کے برش کو دیوار پر رکھیں اور اس کو کام پورا ہونے تک اوپر نیچے حرکت دیں۔ یہ ورزش 30 منٹ کے دوران آپ کے 210 حراروں کو جلانے میں معاون ثابت ہوگی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں