سوڈان: میچ کے دوران ریفری نے کھلاڑیوں پر پستول تان لیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سوڈان میں منگل کی سہ پہر فٹ بال کے میدان میں ایک غیر مسبوق واقعہ پیش آیا جب میچ کے ریفری نے اُس پر حملے کی کوشش کرنے والے کھلاڑیوں کے سامنے پستول تان لیا۔

سوڈان کے روزنامے "الصیحہ" کے مطابق یہ واقعہ القضارف شہر میں دو فرسٹ کلاس کلبوں السہم اور الاہلی کے درمیان میچ میں پیش آیا۔

اخبار نے بتایا کہ السہم کلب کو میچ میں ایک گول کی برتری حاصل تھی جس کے بعد ایک موقع پر ریفری نے الاہلی کلب کے حق میں گول کا فیصلہ دے دیا جس سے السہو کلب کی برتری ختم ہو گئی۔ السہو کلب کے کھلاڑیوں کا موقف تھا کہ یہ گول فاؤل کے نتیجے میں سامنے آیا ہے اور اسی پر احتجاج کرتے ہوئے کھلاڑیوں نے ریفری پر دھاوا بول دیا۔

لڑائی کا آغاز السہو کلب کے گول کیپر کی جانب سے ریفری پر حملے سے ہوا جس نے دبوچ کر ریفری کو زمین پر گرا دیا۔ تاہم ریفری نے یک دم اپنے کپڑوں کے اندر سے پستول نکال کر کھلاڑیوں کو حیران کر ڈالا۔

معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے السہو کلب کی انتظامیہ کے ایک رکن نے فوری طور پر میدان میں پہنچ کر مداخلت کی اور ماحول کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کی۔ رکن نے باور کرایا کہ ریفری کے خلاف قانونی چارہ جوئی شروع ہو گئی ہے۔

واقعے کے بعد عوام نے کھیل کے میدان میں پستول کے ساتھ ریفری کے داخل ہونے کی سخت مذمت کی ہے اور اس حوالے سے سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

تاہم بعض حلقوں کے نزدیک معاملے کے دیگر پہلو بھی ہوسکتے ہیں جن کا تعلق ریفری اور السہو کلب کی ٹیم کے درمیان حساسیت سے ہو سکتا ہے۔ کھیل سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے مطالبہ کیا ہے کہ اس طرح کے غلط اور بڑے فیصلے کرنے والے ریفریوں کا احتساب کیا جانا چاہیے اور انہیں سرزنش کے بغیر نہیں چھوڑنا چاہیے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں

  • مطالعہ موڈ چلائیں
    100% Font Size