سعودی عرب : سمندر کی گہرائی میں پرچم اتارنے کا نیا عالمی ریکارڈ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب میں 87 غوطہ خوروں نے مملکت کا 87 میٹر طویل پرچم بحرِ احمر کے اندر 87 میٹر کی گہرائی تک پہنچا دیا۔ یہ کارنامہ ملکت سعودی عرب کے قیام کے 87 برس پورے ہونے کے سلسلے میں انجام دیا گیا۔

مذکورہ سرگرمی کو سمندر کی گہرائی میں پرچم اتارے جانے کی سب سے بڑی کارروائی کے طور پر درج کر لیا گیا۔ گینز ورلڈ ریکارڈز کی جیوری ٹیم کی جانب سے اس نئے ریکارڈ کی تصدیق کر دی گئی ہے۔

اس کارروائی کے منتظم اعلی کیپٹن ربحی سکیک نے بتایا کہ "گینز کے منتظمین نے ہم سے مطالبہ کیا تھا کہ ریکارڈ قائم کرنے کے لیے صرف 65 میٹر کی گہرائی تک جانا ہو گا تاہم ہم نے مشکل کا سامنا کرنے کے باوجود اس فاصلے کو 87 میٹر تک طویل کر دیا"۔

منصوبے کے ایک سپورٹر سیف الصاعدی کا کہنا ہے کہ "ہم نے یہ کارنامہ اپنے وطن اور عوام کی محبت میں انجام دیا ہے۔ یہ خادم حرمین اور ان کے ولی عہد کے لیے ہماری وفاداری کی تجدید بھی ہے"۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں

  • مطالعہ موڈ چلائیں
    100% Font Size