کعبہ اللہ کے اطراف میں آسمانی بجلی کوندنے کے دلفریب مناظر کیمرہ کی آنکھ سے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

ہفتے کے روزمکہ معظمہ میں بارش کے دوران گرج چمک کے کچھ ایسے مناظر بھی دیکھنے کو ملے جہنوں نے قدرتی مناظر کےعشاق کے دل موہ لیے۔ خانہ کعبہ کے اطراف میں نگاہوں کو خیرہ کر دینے والے آسمانی بجلی کوندنے کے مناظر کی چند جھلکیاں’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ نے اپنے قارئین/زائرین کے لیے پیش کی ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کےمطابق قدرتی مُناظرکےعشاق نے اپنے کیمروں کی آنکھ میں پیشہ وارانہ انداز میں محفوظ کرکے خالق سبحانہ وتعالیٰ کی کاری گری کو دوسروں تک پہنچایا۔

اطراف کعبہ میں آسمانی بجلی کی چمک کےبعض مناظر فوٹو گرافر یوسف بجاش نےاپنے کیمرے میں محفوظ کیے۔ان میں ایک تصویر میں کرکٹی آسمانی بجلی کو مکہ کے ’گھڑیال ٹاور‘ کے عین اوپر آئے دیکھا جا سکتا ہے۔ سوشل میڈیا پر یہ قدرتی منظر سب سے زیادہ پسند اور شیئر کیا گیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے بجاش نے کہا کہ آسمانی بجلی چمکنے کے قدرتی مناظر کی تصاویر رات کے وقت لی گئیں۔ تصاویر مکہ معظمہ میں ’الخالدیہ‘ کے مقام سے لی گئیں۔ بلندی پر ہونے کی وجہ سے کیمرے نے بجلی کی چمک کو زیادہ خوبصورت اور دلفریب انداز میں محفوظ کیا۔

ایک سوال کے جواب میں بجاش کا کہنا تھا کہ میں ایک پیشہ ور فوٹو گرافر ہوں اور جدھر جاتا ہوں کیمرہ ساتھ رکھتا ہوں۔ جب اور جہاں کوئی منظر دل ونگاہ کو پسند آتا ہے تو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کر لیتا ہوں۔ جب میں نے دیکھا کہ خانہ کعبہ کے اطراف میں آسمانی چمک رہی ہے تو فورا اپنا کیمرہ نکالا اور یکے بعد دیگرے کئی مناظر اس میں محفوظ کر لیے۔

mecca photos lightning 5

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں