دبئی کی فلک بوس عمارتیں دھند کے گھیرے میں!

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

دبئی کے رہائشیوں نے شہر میں دھند کی دبیز لہر میں گھر جانے کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر دھند کی تصاویر اور ویڈیوز شائع کر کے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

'دبئی میڈیا آفس' نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر دبئی کی بلند عمارتوں کو لپیٹ میں لینے والی دھند کی تصاویر شئیر کیں۔

امارات نیوز ایجنسی [وام نیوز] کے مطابق امارت کے محکمہ موسمیات نے ہفتے کے روز اعلان کیا تھا کہ اتوار کو ملک کے ساحلی علاقوں میں موسم دھندلا اور تر رہے گا۔

دبئی کی روڈ اینڈ ٹرنسپورٹ سروس نے شہریوں کے لئے ہدایات جاری کی ہیں کہ شہری دھند میں کم رفتار پر گاڑی چلائیں اور فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں