.

سعودی عرب میں معذورخواتین کے لیے فٹبال ٹیم تشکیل دینے کی تیاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں معذور خواتین کی کھیل کے میدان میں نمائندگی کے لیے فرینڈز آف پیپل ود ڈس ایبل ایسوسی ایشن نے ’الیمامہ‘ خواتین کی ٹیم کی شراکت سے معذور خواتین کی فٹ بال ٹیم تشکیل دینے کی تیاری شروع کر دی ہے۔

فرینڈز آف پیپل آف ڈس ایبل ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر شہزادی دانیہ بنت عبد اللہ بن سعود نے العربیہ ڈاٹ نیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سنہ 2007 یمامہ یونیورسٹی کے ساتھ مل کر ٹیم تشکیل دینے والی الیمامہ ٹیم کو کو معذوروں کی ٹیم کے انتخاب کی مہارت حاصل ہے ۔

اس نے یمامہ یونیورسٹی کے ساتھ مل کر سعودی عرب میں خواتین کہ پہلی ٹیم تشکیل دی تھی۔ یمامہ ٹیم کےساتھ مل کر ڈائون سینڈروم ، ٓئٹزم اورسماعت سے معذور خواتین کی فٹ بال ٹیم کی بنیادی کھلاڑیوں، ریفری او ر کوچ کا انتخاب کیا جائے گا۔ ٹیم کی سپر وائزر کی ذمہ داری ایک فٹبالر کی حیثیت سے شہزادی مضاوی بنت عبدالعزیز کو سونپی جائے گی۔

فرینڈز آف پیپل ود ڈس ایبل ایسوسی ایشن کےبورڈ آف ڈائریکٹرز کی رکن شہزادی مضاوی بنت عبد العزیز نے کہا کہ معذور خواتین کی فٹبال ٹیم کی تشکیل کا خیال پیش کرنے اور یمامہ ٹیم کے ساتھ شراکت کے معاہدے کی منظوری کے بعد یہ ٹیم اگلے ستمبر میں اپنا کام شروع کرے گی ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم پانچ معذور لڑکیوں کی آمد سے حیرت زدہ ہوگئے۔

انہوں نے معذور خواتین کی فٹ بال ٹیم میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کیا۔ ان میں سے ایک ڈاوئون سینڈ روم، دوسماعت کی معذوری کا شکار اور ایک آٹزم کا شکار ہے۔ انہوں نے با صلاحیت لڑکیوں کو کھیل کود کے میدان میں آگے نے کی دعوت دی۔ان کا کہنا تھا کہ جس طرح مصوری، موسیقی اور تمام فنون وغیرہ میں ہمارے تخلیق کار ہیں۔ اس طرح ہم فٹ بال کے میدان میں بھی ماہر کھلاڑی پیدا کر سکتے ہیں۔