قھوے کی چینک تھامے سعودی نوجوان بنے ڈاکار ریلی کے چیمپیئنز کے میزبان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب کی میزبانی میں جاری بین الاقوامی تفریحی ایونٹ ’ڈاکار ریلی‘ اس وقت عالمی توجہ کا مرکز ہونے کے ساتھ ساتھ مقامی سعودی شہریوں کی طرف سے بھی اسے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔

سعودی عرب کے شہریوں کی جانب سے اس تفریحی ایونٹ میں شرکت کرنے والے بین الاقوامی چیمپیئنز کی تحسین کرنے کے ساتھ انہیں روک کر قھوہ جیسے روایتی مشروب سے لطف اندوز ہونے کاموقع فراہم کیا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائل تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سعودی شہری ’ڈاکار‘ ریلی کے چیمپیئن ناصر العطیہ کو ایک جگہ روک کر اسے قھوہ پی کر اپنی تھکاوٹ دور کرنے کی دعوت رہے ہیں۔

اس صورتحال کے بارے میں العربیہ ڈاٹ نیٹ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں سلیمان الشیبانی نے کہا کہ "ہم شہر دمام سے اپنے دس دوستوں کے ساتھ سلوا روڈ پر سیر کے لیے آئے تھے۔ ہم ریلی کاروں کا انتظار کر رہے تھے۔ ہم نے دوپہر کا کھانا کھایا۔ اس دوران ڈاکار ریلی کے چیمپیئن ناصر العطیہ اپنی کار کے ساتھ وہاں پہنچے۔ ہم عطیہ کو اس جگہ سے گذرتے دیکھنا چاہتے تھے اور ہماری یہ خواہش پوری ہو گئی۔ ہم نے ناصر العطیہ کو وہاں رکنے اور تھکاوٹ دور کرنے کے لیے سعودی عرب کے روایتی قھوہ کی چسکی لینے کی دعوت دی، جو انہوں نے قبول کرلی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں