سعودی عرب میں وادی مراج کے دلفریب مناظر

ویڈیو میں منظر کی خوبصورتی، بہتی آبشاروں اور بھرپور ہریالی کو فلمایا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب میں اللیث کے مشرق میں غمیقہ کے علاقے کے جنوب میں واقع ’’ وادی مراج‘‘ کی ایک دلفریب اور مسحور کن ویڈیو نے انٹرنیٹ پر توجہ حاصل کرلی ہے۔ ویڈیو میں وادی مراج میں بارشوں کے دوران پیدا ہونے والے جمالیاتی خوش کن منظر کو دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو میں وادی کی خوبصورتی، زمین سے بہتی آبشاروں اور وادی میں پھیلی ہوئی ہریالی کو خوبصورتی سے فلمایا گیا ہے۔

بارش سے باخبر رہنے والے فوٹو گرافر رشود الحارثی نے اپنی ویڈیو سے متعلق ’’ العربیہ ڈاٹ نیٹ‘‘ سے گفتگو کی۔ انہوں نے بتایا کہ بارش کے بعد یہ مقام بہت خوبصورت د کھائی دیتا ہے ۔ علاقہ سبز جنت نظیر وادی میں تبدیل ہوگیا ہے۔ یہاں مختلف سمتوں سے پانی بہتا نظر آرہاہے۔ ان دلکش مناظر سے بڑی تعداد میں فوٹو گرافرز کو اپنی طرف متوجہ کرلیا ہے۔ بارش کے اثرات کے بعد کے خوبصورت مناظر کو پذیرائی مل رہی ہے۔

یاد رہے سعودی موسمیات کے مرکز نے ہفتہ کے روز ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ظاہر کیا تھا۔ ہفتہ کے روز سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی اور بعض علاقوں میں برفباری بھی ہوئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں