اسرائیل نے سعودی عرب کواس کے قومی دن کے موقع پر مبارک باد پیش کی ہے اورسعودی مملکت اور عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
اسرائیلی وزارتِ خارجہ کی جانب سے ہفتے کے روز جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’ہم سعودی عرب کے 93 ویں قومی دن کے موقع پر مملکت کے بادشاہ، حکومت اور عوام کو پُرخلوص مبارک باد اور نیک دعائیں پیش کرتے ہیں‘‘۔
اس نے ایکس پر اپنے عربی زبان کے اکاؤنٹ پر مزید کہا:’’اللہ آپ کے لیے خیر اور برکتیں لے کر آئے... ہماری خواہش ہے کہ امن، تعاون اور اچھی ہمسائیگی کی فضا قائم رہے‘‘۔
We send our sincere congratulations to the King, Government and people of the Kingdom of Saudi Arabia 🇸🇦 on the occasion of the ninety-third National Day.
— Israel Foreign Ministry (@IsraelMFA) September 23, 2023
May Allah bring you goodness and blessings, security and prosperity with our wishes for an atmosphere of peace, cooperation… pic.twitter.com/GzVt09c1yg
قبل ازیں اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے جمعہ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا:’’ہم ... اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی امن کے قریب پہنچ چکے ہیں‘‘۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی فاکس نیوز کے ساتھ انٹرویو میں اسی طرح کے جذبات کا اظہار کیا تھا اور بتایا تھا کہ دونوں ممالک تعلقات کو معمول پر لانے کے قریب پہنچ رہے ہیں۔
متحدہ عرب امارات اور بحرین سمیت متعدد عرب ممالک نے امریکا کی ثالثی میں تاریخی معاہدہ ابراہیم کے تحت 2020ء میں اسرائیل کے ساتھ معمول کے تعلقات استوار کیے تھے۔اب امریکی صدر جوبائیڈن کی انتظامیہ اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان معمول کے تعلقات استوارکرنے اور اس ضمن میں ایسا ہی تاریخی امن معاہدہ طے کرانے کے لیے کوشاں ہے۔