اسرائیلی بمباری کےسائے میں علم کا چراغ روشن کرنےوالے بہادر استاد طارق العنابی سے ملیے
رفح کےعلاقے میں ایک پناہ گزین کیمپ میں اسکول کی کلاس شروع کی۔ انہوں نے اسکول کی کلاس کے لیے چندے سے بورڈ اور چاک حاصل کیں
فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی طرف سے مسلط کی گئی جارحیت کے نتیجے میں ہر طرف خوف اور موت کا عالم ہے۔ اسکولوں اور ہسپتالوں جیسی عوامی سہولیات بھی محفوظ نہیں ہیں۔
اسرائیلی بمباری کے ایسے خوفناک ماحول میں بھی ایک بہادر فلسطینی نوجوان نے بچوں کو پڑھانے اور اپنے وطن فلسطین سے محبت کا درس دینا شروع کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر فلسطینی انگریزی کے استاد طارق العنابی نے ایک اسکول جوغزہ کی پٹی میں بے گھر ہونے والوں کو پناہ دینے کے لیے مرکز میں تبدیل ہو چکا تھا کے گودام سے کرسیاں نکالیں اور ایک کلاس روم کا منظر بنا کر بے گھر بچوں کو پڑھانا شروع کردیا۔
غزہ کی پٹی میں بسنے والے اس وقت موت کے خوف میں مبتلا ہیں، مگر طارق العنابی نے جو ایک اسکول ماسٹرہیں نے بے گھر ہونے والے فلسطینی بچوں کے لیے علم کا چراغ روشن کیے ہوئے ہیں۔
سوشل میڈیا پر شائع ہونے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پھول جیسے معصوم بچے جن کے ہزاروں ہم عمر تباہ کن اسرائیلی بمباری میں شہید ہو چکے ہیں اپنے استاد کے گرد حلقہ بنا رکھا ہے۔
طارق العنابی غزہ کے سرحدی علاقے رفح میں قائم اقوام متحدہ کی ریلیف ایجنسی ’اونروا‘ کے زیر اہتمام اسکول میں ہیں جہاں انہوں نے چندہ جمع کرکے بورڈ اور چاک خرید کی ہیں۔
اپنے پہلے سبق میں 25 سالہ معلم نے بچوں کو جو ابتدائی اور مڈل اسکول میں ہیں انگریزی میں "I love Palestine" جیسے جملے لکھنے کو کہا۔
العنابی اور ان بچوں کی زندگی اس وقت الٹ گئی جب 7 اکتوبر کو اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر جنگ مسلط کردیا تھا۔
جنگ کی وجہ سے اسکولوں کا پورا نظام زندگی درہم برہم ہوچکا ہے۔ اسکولوں میں پناہ لینے والے بے بس فلسطینیوں کو بھی امان نصیب نہیں۔ قابض فوج ان پر بھی بموں کی بارش کرتی ہے۔ اس وقت غزہ کی پٹی کے تئیس لاکھ فلسطینیوں میں سترہ لاکھ سے زیادہ بے گھر ہوچکے ہیں۔
-
غزہ میں جنگ بندی ختم ہونے کے بعد تشدد کے دوسرے روزاسرائیل کی جنوبی لبنان پر گولہ باری
غزہ میں فلسطینی گروپ حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے خاتمے کے بعد دشمنی کے ...
مشرق وسطی -
حماس کے زیر حراست 136 قیدیوں سے زیادہ تر اسرائیلی فوجی ہیں: رپورٹ
خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی طرف سے نشر ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتے ...
مشرق وسطی -
امریکی نائب صدر دورہ امارات میں غزہ تنازع کے حل کے لیے امریکی لائحہ عمل پیش کریں گی
آج ہفتے کے روز امریکی نائب صدر کمالہ ہیرس نے اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ ...
مشرق وسطی