غزہ میں جنگ بندی ختم ہونے کے بعد تشدد کے دوسرے روزاسرائیل کی جنوبی لبنان پر گولہ باری
غزہ میں فلسطینی گروپ حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے خاتمے کے بعد دشمنی کے دوسرے دن ہفتے کے روز اسرائیلی فوج اور حزب اللہ کے مزاحمت کاروں کے درمیان اسرائیل-لبنان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
ایرانی حمایت یافتہ حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا کہ اس کا ایک سپاہی جاں بحق گیا لیکن یہ نہیں بتایا کہ کب۔ لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق جمعہ کو اسرائیلی گولہ باری سے جنوبی لبنان میں تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ حزب اللہ نے کہا کہ ان تین میں سے دو اس کے سپاہی تھے۔
حزب اللہ نے یہ بھی کہا کہ اس نے اسرائیلی پوزیشن پر راکٹ داغے ہیں۔
اسرائیل کی فوج نے کہا کہ لبنان سے داغے گئے دو مارٹر بم جنوبی لبنان کے گاؤں مروہین کی سرحد کے پار شومیرا کے کھلے علاقوں میں گرے۔ فوج نے کہا کہ اس نے بم داغنے کے مقام اور جنوبی لبنان میں دوسری جگہوں پر حملہ کرکے جواب دیا۔
لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری فوج (یو این آئی ایف آئی ایل) کے ترجمان نے بتایا کہ اس سے قبل ان کے صدر دفتر کے قریب ہفتے کے روز اسرائیل کی جانب سے گولہ باری ہوئی جو ساحلی قصبے نقورہ کے قریب اور سرحدی گاؤں رمیچ کے قریب ہے۔
اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس نے علاقے میں "غیر معمولی سرگرمی" دیکھنے کے بعد نقورہ کے قریب گولہ باری کی۔
ترجمان نے بتایا کہ یو این آئی ایف آئی ایل نے دن 11 بجے (0900 جی ایم ٹی) کے قریب فائرنگ کا پتہ لگایا جو اسرائیل کی طرف اور اسرائیل کی سرحد سے تقریباً ایک میل کے فاصلے پر طائر حرفہ کے علاقے سے ہوئی۔
7 اکتوبر کو حماس اسرائیل جنگ کے آغاز کے بعد حزب اللہ نے سرحد پر اسرائیلی پوزیشنوں پر قریباً روزانہ راکٹ حملے کیے جبکہ اسرائیل نے جنوبی لبنان میں فضائی اور توپ خانے سے حملے کیے تھے۔ لیکن غزہ جنگ میں ایک ہفتے تک جاری رہنے والی جنگ بندی کے دوران سرحد بہت حد تک پرسکون تھی۔
اسرائیل اور حماس کی اتحادی حزب اللہ کے درمیان 2006 کی جنگ کے بعد سے یہ بدترین لڑائی رہی ہے۔
لبنان میں دشمنی کے دوران 100 سے ذرا زیادہ افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جن میں سے 83 حزب اللہ کے سپاہی تھے۔ دسیوں ہزار لوگ سرحد کے دونوں طرف نقلِ مکانی کر چکے ہیں۔
-
حماس کے زیر حراست 136 قیدیوں سے زیادہ تر اسرائیلی فوجی ہیں: رپورٹ
خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی طرف سے نشر ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتے ...
مشرق وسطی -
شام کے شہر دمشق کے قریب اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کے دو حامی مزاحمت کار جاں بحق
ایک جنگی نگران نے اے ایف پی کو بتایا کہ اسرائیلی فضائی حملوں میں شام سے تعلق رکھنے ...
مشرق وسطی -
امریکی نائب صدر دورہ امارات میں غزہ تنازع کے حل کے لیے امریکی لائحہ عمل پیش کریں گی
آج ہفتے کے روز امریکی نائب صدر کمالہ ہیرس نے اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ ...
مشرق وسطی