تحقیق : 10 عادتیں جو بچہ ماں سے سیکھتا ہے
اس میں کوئی شک نہیں کہ بچے اپنی ماؤں سے بہت کچھ سیکھتے ہیں جن میں ذاتی صفائی ، انتظام اور صحت مند کھانا پینا شامل ہے۔
بھارتی اخبار " ٹائمز آف انڈیا " کے مطابق ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ماں کی جانب سے سادہ سے اسباق اور تربیتی پہلوؤں کا خیال رکھنے سے بچے کی شخصیت بنتی ہے۔ یہ امور درج ذیل ہیں :
احترام
ماں کو چاہیے کہ جنس اور مقام سے قطع نظر بچے کو دوسروں کا احترام سکھائے۔ اس بات کی اہمیت باور کرائے کہ تمام لوگوں کے ساتھ نرمی سے پیش آنا چاہیے اور ان کے جذبات کا خیال رکھنا چاہیے.
ہمدردی اور خدا ترسی
مائیں اپنے بچوں میں ہمدردی کے جذبات پروان چڑھا سکتی ہیں۔ اس کے لیے دوسروں کے جذبات کو سمجھنے پر بچوں کی حوصلہ افزائی کی جائے جس سے رحم اور ہمدردانہ ذکاوت مضبوط ہو گی۔
ذاتی صفائی
مائیں بچپن سے ہی بچوں میں ذاتی صفائی ستھرائی کی عادات پیدا کرتی ہیں۔ ان میں باقاعدگی کے ساتھ ہاتھ دھونا اور دانتوں کو صاف کرنا شامل ہے۔ اس کے علاوہ عمومی صفائی کا خیال رکھنا جس سے بچوں کی صحت بہتر رہتی ہے۔
انتظام
مائیں اپنے بچوں کو انتظامی مہارتیں سکھاتی ہیں۔ خواہ وہ ان کے کمروں سلیقے سے مرتب کرنا یا اسکول کے ہوم ورک کے لیے منظم ٹائم ٹیبل بنانا ہو ا پھر عمومی طور پر روز مرہ کا نظام الاوقات تیار کرنا ہو۔
پکانا اور غذائی شعور
بہت سی مائیں اپنے بچوں میں کھانا پکانے کی مہارت اور غذائیت سے بھرپور کھانے پینے کی عادات کی جان کاری منتقل کرتی ہیں۔ اس کے ذریعے ان کے بچے صحت بخش غذائی رجحان کے حامل ہوتے ہیں۔
مالی ذمے داری
بہت سی مائیں اپنے بچوں کو پیسوں کے انتظامی امور کے حوالے سے شعور دیتی ہیں۔ ساتھ ہی بلا واسطہ یا بالواسطہ بچت کی اہمیت بھی باور کراتی ہیں۔ اس سے بچوں میں مالی خود مختاری کی بنیاد اور سمجھ داری کے ساتھ خرچ کی عادت پروان چڑھتی ہے۔
رابطے کی مہارت
مائیں اپنے بچوں میں رابطے کی مہارت پیدا کرنے میں فیصلہ کن کردار ادا کر سکتی ہیں۔ وہ انہیں ما فی الضمیر کے اظہار کا طریقہ کار سکھا سکتی ہیں تا کہ بچوں میں واضح اظہار ، توجہ سے سننے اور تنازعات کو حل کرنے کی صلاحیت پیدا ہو۔
صبر و استقامت
ماؤں کو چاہیے کہ وہ بچوں کو مروت اور لچک کی تعلیم دینے کے لیے ایک نمونہ بن کر دکھائیں۔ بچوں کو چیلنجوں کے ساتھ نمٹنے اور مشکل حالات میں مثبت موقف کو برقرار رکھنے کا طریقہ سکھانا چاہیے۔
ماحولیاتی آگاہی
مائیں اپنے بچوں میں ماحولیاتی ذمے داری سے متعلق اقدار منتقل کر سکتی ہیں۔ ان میں کچرے کے حوالے سے مناسب روش اختیار کرنا شامل ہے تا کہ جس سیارے پر ہم رہتے ہیں اسے تحفظ فراہم کیا جا سکے۔
ذاتی دیکھ بھال
مائیں اپنے بچوں کو ذاتی دیکھ بھال کی اہمیت سکھا سکتی ہیں۔ اس میں جسمانی ورزش، صحت مند ذہنی رجحانات اور ایک متوازن اور صحت مند طرز حیات شامل ہے۔