میٹابولک سنڈروم سے بچاؤ کے لیے چھ بہترین سبزیاں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 4 منٹ

میٹابولک سنڈروم ایک عام حالت ہے جس کا تعلق وزن میں اضافے ، ہائی بلڈ پریشر اور ہائی کولیسٹرول جیسی علامات سے ہوتا ہے۔ اس کا تعلق ذیابیطس، دل کی بیماریوں اور موٹاپے جیسی دیگر صحت کی پیچیدگیوں سے بھی ہے۔ ویب سائٹ ’’ ایٹنگ ویل ‘‘ پر شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق ماہرینِ غذائیت کے ذریعے منظور شدہ 6 سبزیاں ہیں جنہیں میٹابولک سنڈروم سے نمٹنے اور اس کے خطرے کو کم کرنے کے لیے غذا میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ یہ سبزیاں اور ان کے فوائد درج ذیل ہیں۔

1۔ بروکولی

بروکولی میں کیلوریز کم ہوتی ہیں اور یہ میٹابولک صحت کے لیے مفید غذائی اجزاء پر مشتمل ہوتی ہے۔ ان اجزا میں سلفورافین شامل ہے جو اپنی جراثیم کش اور سوزش روکنے والی خصوصیات کے لیے جانا جاتا ہے۔ جانوروں پر کی گئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ بروکولی انسولین کی حساسیت کو بہتر بنانے میں مدد کر سکتی ہے لیکن انسانوں پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

2۔ خرشوف

خرشوف کو انگلش میں آرٹچوک اور اردو میں کنول کا پھول یا ہتھکنڈا کہتے ہیں ۔ یہ مینگنیز سے بھرپور ہوتا ہے جو گلوکوز اور کاربوہائیڈریٹس کے میٹابولزم کے لیے ایک اہم معدنیات ہے۔ یہ پوٹاشیم بھی فراہم کرتا ہے جو بلڈ پریشر کو صحت مند سطح پر برقرار رکھنے میں مدد کرتا ہے۔

الخرشوف

3 ۔ پالک

پکی ہوئی پالک حیرت انگیز صحت کے فوائد فراہم کرتی ہے۔ ایک کپ پالک میں 245 ملی گرام کیلشیم، 6 ملی گرام آئرن، اور 840 ملی گرام پوٹاشیم ہوتا ہے۔

4 ۔ گوبھی

گوبھی میں وٹامن سی کی بڑی مقدار ہوتی ہے۔ میٹابولک سنڈروم کا تعلق آکسیڈیٹیو تناؤ سے ہوتا ہے جو دیگر دائمی بیماریوں کا خطرہ بڑھاتا ہے۔ اس لیے وٹامن سی، جو ایک معروف اینٹی آکسیڈینٹ ہے، جسم کو آکسیڈیٹیو تناؤ کے نقصان دہ اثرات سے بچانے میں مدد کرتا ہے۔ یہ فائبر سے بھی بھرپور ہوتا ہے جو بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے اور پیٹ بھرے رہنے کا احساس دلانے میں مدد کرتا ہے۔

5۔ ہری مرچ

ہری مرچ میں کیپساسین نامی مرکب ہوتا ہے جو اس کے تیز اور مسالے دار ذائقے کی وجہ ہے۔ یہ مرکب کئی فوائد سے منسلک ہے۔ ان فوائد میں اچھا کولیسٹرول بڑھانے، ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر جیسی دائمی بیماریوں کے خطرے کو کم کرنے اور اینٹی آکسیڈنٹس فراہم کرنے میں مدد کرنا شامل ہے۔

6 ۔ کیل

الکالی یا کیل بند گوبھی سے ملتی جلتی سبز پتوں والی سبزی ہے۔ کیل وٹامن سی سے بھرپور ہونے کی وجہ سے جانا جاتا ہے جو آکسیڈیٹیو تناؤ کا مقابلہ کرنے میں مدد کرتا ہے۔ کیل ( Kale) فائبر کا ایک اچھا ذریعہ ہے جو بلڈ شوگر میں اضافے سے بچنے میں مدد کرتا ہے۔ شوگر میٹابولک سنڈروم کا ایک عام نتیجہ ہے۔

میٹابولک سنڈروم

میٹابولک سنڈروم، جسے انسولین مزاحمتی سنڈروم بھی کہا جاتا ہے، ایسی حالتوں کا ایک مجموعہ ہے جو ذیابیطس، کورونری دل کی بیماری اور دیگر صحت کے مسائل کا خطرہ بڑھا دیتا ہے۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹ لنگ اینڈ بلڈ کے مطابق تقریباً ہر تین میں سے ایک بالغ اس حالت کا شکار ہے۔ خوش قسمتی سے میٹابولک سنڈروم کو صحت مند طرز زندگی میں تبدیلیوں کے ذریعے روکا جا سکتا ہے۔ میٹابولک صحت کو بہتر بنانے کے بہترین طریقوں میں باقاعدہ ورزش، صحت مند وزن برقرار رکھنا اور غذائی اجزاء سے بھرپور غذا کا استعمال شامل ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں