سیب یا ناشپاتی والی شکل کا جسم: کس سے دل کی صحت کو زیادہ خطرہ ہے؟

پتلے افراد کے جسم میں "چھپی ہوئی" چربی ہوتی اور انہیں جان لیوا دل کے دورے کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

ایک حالیہ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جسم کی شکل دل کی صحت کے لیے وزن سے زیادہ اہم ہو سکتی ہے۔ "سیب کی شکل" کے جسم والے مردوں، جن کے پیٹ کے گرد چربی زیادہ ہوتی ہے، میں دل کی عمر تیزی سے بڑھنے کا زیادہ امکان ہوتا ہے۔

اس کے برعکس اخبار "ڈیلی میل" کے مطابق "ناشپاتی کی شکل" والی خواتین جن کے کولہوں اور رانوں کے ارد گرد چربی جمع ہونے کا جینیاتی رجحان ہوتا ہے ان کا دل صحت مند اور جوان دکھائی دیتا ہے۔ "یورپی ہارٹ جرنل" میں شائع ہونے والے نتائج کے مطابق جسم کے نچلے حصے میں موجود یہ چربی دل کی بیماریوں، فالج اور ٹائپ 2 ذیابیطس سے بچاؤ میں مدد کر سکتی ہے۔

جان لیوا دل کا دورہ

تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پتلے افراد جن کے جسم میں "چھپی ہوئی" چربی ہوتی ہے انہیں جان لیوا دل کے دورے کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے کیونکہ اندرونی چربی دل کی عمر کو تیزی سے بڑھاتی ہے۔ یہ خطرناک چربی جسے "visceral fat" کہا جاتا ہے جسم کے اندرونی حصوں، جیسے جگر، معدہ اور آنتوں کے گرد جمع ہوتی ہے۔ یہ بیرونی طور پر نظر نہیں آتی جس کا مطلب ہے کہ بہت سے ایسے افراد جو بظاہر پتلے نظر آتے ہیں ان میں بھی نقصان دہ اندرونی چربی کی مقدار ہو سکتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں