مشترکہ خوشی کے لمحات میاں بیوی کے دلوں سے تناؤ مٹاتے ہیں
ایک تحقیق میں عمر کے بڑھنے کے ساتھ میاں بیوی کے مثبت جذبات کا جائزہ لیا گیا ہے
مشترکہ خوشی کے لمحات میاں بیوی کے لیے واضح صحت بخش فوائد لا سکتے ہیں۔ ایک تحقیق سے پتا چلا ہے کہ وہ جوڑے جو عمر کے بڑھاپے کے مرحلے میں بھی مثبت جذبات ایک ساتھ محسوس کرتے ہیں، ان کے جسم میں دباؤ کے ہارمون کورٹیسول (Cortisol) کی سطح کم ہو جاتی ہے۔
یونیورسٹی آف کیلیفورنیا ڈیوس کی ماہرِ نفسیا ت تومیکو یونیداکی قیادت میں کیے گئے تحقیقی مطالعے جسے معروف جریدے Journal of Personality and Social Psychology نے شائع کیا ہے، یہ واضح کیا کہ مثبت اور مشترکہ جذبات کا صحت پر براہِ راست اثر پڑتا ہے۔
یونیدا نے امریکی نفسیاتی ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا: ہم مختلف سٹڈی سے جانتے ہیں کہ مثبت جذبات، جیسے خوشی، مسرت، محبت اور جوش ہماری صحت کے لیے فائدہ مند ہوتے ہیں بلکہ طویل عمر سے بھی تعلق رکھتے ہیں۔
تاہم حقیقی زندگی میں عموماً ہماری سب سے مضبوط مثبت کیفیات اُس وقت ظاہر ہوتی ہیں جب ہم کسی دوسرے شخص سے جڑے ہوتے ہیں۔
تحقیقی ٹیم یہ سمجھنا چاہتی تھی کہ ایسے مشترکہ لمحات جسم پر کس طرح اثر انداز ہوتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے محققین نے 642 معمر افراد (321 جوڑوں) کے اعداد و شمار کا تجزیہ کیا، جو کینیڈا اور جرمنی میں کرونا وبا سے قبل 2019 سے شروع ہونے والی تین مختلف تحقیقات میں شامل تھے۔ شرکاء کی عمریں 56 سے 89 سال کے درمیان تھیں۔
ایک ہفتے کے دوران شرکاء نے روزانہ پانچ سے سات مرتبہ الیکٹرانک سوالنامے بھرے تاکہ اُن کے خوشی، سکون اور دلچسپی کے احساسات کو جانچا جا سکے۔
اس کے بعد اُن سے لعاب (Saliva) کے نمونے لیے گئے تاکہ کورٹیسول (Cortisol) کی سطح معلوم کی جا سکے۔ مجموعی طور پر تقریباً 24 ہزار پیمائشیں کی گئیں۔
نتائج سے ظاہر ہوا کہ جب دونوں شریکِ حیات ایک ہی وقت میں مثبت جذبات کا اظہار کرتے تھے، تو اُن کے جسم میں کورٹیسول (Cortisol) کی سطح کم ہوتی تھی۔ یہ تعلق اس وقت بھی برقرار رہا، محققین نے عمر، جنس، دواؤں کے استعمال اور کورٹیسول (Cortisol) کی روزمرہ قدرتی اتار چڑھاؤ جیسے عوامل کو بھی مدِنظر رکھا۔
یونیدا نے کہا: ان مثبت جذبات کی باہمی شراکت نے ایک منفرد اور طاقتور اثر دکھایا۔اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ بات قابلِ توجہ ہے کہ اس اثر کا تسلسل دن کے اختتام تک برقرار رہا۔
اُنہوں نے وضاحت کی: جب میاں بیوی نے بیک وقت سکون محسوس کیا، تو اُن کے کورٹیسول (Cortisol) کی سطح دن کے بعد کے حصے میں بھی کم رہی۔ یہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ مشترکہ مثبت جذبات کے تجربات جسم کو وقت کے ساتھ زیادہ پُرسکون رکھنے میں مدد دے سکتے ہیں۔
یونیدا نے بتایا کہ یہ اثر تعلقات سے عمومی اطمینان کے درجے سے قطع نظر ظاہر ہوتا ہے، کیونکہ نتائج سے معلوم ہوا کہ وہ جوڑے بھی جو اپنے رشتے سے کم مطمئن تھے، مشترکہ خوشی کے لمحات سے جسمانی طور پر فائدہ اُٹھاتے ہیں۔
یونیدا مستقبل کی تحقیقات میں یہ جانچنے کا ارادہ رکھتی ہیں کہ آیا ایسے اثرات دیگر سماجی تعلقات جیسے دوستوں، خاندان کے افراد یا ساتھی کارکنوں کے درمیان بھی ظاہر ہوتے ہیں یا نہیں۔
اُنہوں نے کہا: نظری طور پر ایسے لمحات کسی بھی دو افراد کے درمیان پیش آ سکتے ہیں، صرف رومانوی شریکِ حیات کے درمیان نہیں۔ یہ بات مستقبل کی سائنسی تحقیق کے لیے بالکل نئی جہتیں کھولتی ہے۔
-
مالدیپ کا سگریٹ نوشی پر نسلی پابندی کا آغاز
وزارتِ صحت نے کہا ہے کہ مالدیپ نے ہفتے کے روز جنوری 2007 کے بعد پیدا ہونے والے ہر ...
بين الاقوامى -
میوزیم سے لوٹا گیا سامان 5 ملین یورو سے زیادہ میں فروخت نہیں ہوگا: سابق جیولری ڈکیت
فرانس نے 88 ملین یورو کے زیورات کی چوری کے بعد میوزیم کو محفوظ بنانے کے لیے ہنگامی ...
بين الاقوامى -
روزانہ کیلے کھانے سے جسم کے ساتھ کیا ہوتا ہے؟
کیلے میں قدرتی مرکبات ہوتے ہیں جو معدے کی حفاظتی استر کو مضبوط بناتے ہیں
ایڈیٹر کی پسند