دوسرا یوم تشریق، حجاج کرام کا رمی جمرات جاری
حجاج کرام اپنے مناسک حج کی ادائی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ آج دوسرے یوم تشریق کو لاکھوں حجاج کرام نے نماز فجر کے بعد منیٰ کے مقام پر جمرہ عقبہ میں شیطان کو کنکریاں مارنے کا سلسلہ شروع کیا۔
سوموار کے روز زوال کے بعد ہر حاجی نے سنت ابراہیمی کو زندہ کرتے ہوئے کنکریاں ماریں۔ سعودی عرب نے جمرات کے مناسک کی ادائی میں حجاج کرام کی سہولت کے لیے کثیر منزلہ جمرات پل تعمیر کیا ہے جس میں ایک گھنٹے میں 3 لاکھ حجاج کرام کنکریاں مار سکتے ہیں۔
سنت نبوی کے مطابق حجاج کرام تینوں ایام تشریق یعنی گیارہ، بارہ اور تیرہ ذی الحج کو منیٰ میں رات گذاریں گے۔ ان تین ایام میں حجاج کرام قربانی دینے کی سنت کو جاری رکھتے ہیں۔ قربانی کا گوشت خراب ہونے سے بچانے کے لیے اسے ٹھنڈا رکھا جاتا ہے۔ یہاں سے واپسی پر حجاج کرام بیت اللہ کی طرف لوٹتے اور طواف وداع کرتے ہیں۔ اس کے بعد وہ اپنے اپنے شیڈول کے مطابق اپنے وطن کو لوٹ جاتے ہیں۔
-
حج کے لیے آئے اللہ کے مہانوں کی خدمت پر فخر ہے: شاہ سلمان
حج پر آئی اہم عالمی شخصیات اور رہ نمائوں کی شاہ سلمان سے ملاقات
بين الاقوامى -
ترک صدر کی شاہ سلمان کو بہترین حج انتظامات اور عید کی مبارک باد
ترکی کے صدررجب طیب ایردوآن نے ٹیلی فون پرخادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن ...
حج -
حج کے موقع پر سعودی عرب کے سیکیورٹی اہلکاروں کی سوشل میڈیا پردھوم
فرئضہ حج کی ادائی کے دوران سعودی عرب کے سیکیورٹی اداروں کی خدمات کو انتہائی اہمیت ...
حج