مکہ مکرمہ میں شاہ عبداللہ میڈیکل سٹی میں لائے گئے ایک ترک حاجی کو فوری طبی امداد فراہم کرکے اس کی جان بچا لی گئی۔
شاہ عبداللہ میڈیکل سٹی کی طرف سےجاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ساٹھ سالہ ترک حاجی کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد ہسپتال لایا گیا۔
ترک شہری کو دل کا دورہ پڑا اور دل کی دھڑکن تیز ہوگئی تھی۔ اس میں انجائنا پیکٹوریس کی علامات اس وقت شروع ہوئیں جب وہ اپنے ملک میں حج وفد کے ہیڈ کوارٹر میں تھا۔ اسے فوری طور پر میڈیکل سٹی کے امراض قلب وارڈ میں منتقل کیا گیا۔
ترک حاجی کا کارڈیک کیتھیٹرائزیشن کیا گیا۔ آپریشن کامیاب رہا۔ اس کے دل کی بائیں کورونری شریان میں سٹینٹ لگائے گئے۔ اس کے بعد اسے انتہائی نگہداشت کے لیے کارڈیک کیئر ڈیپارٹمنٹ میں داخل کیا گیا تھا، وہاں اسے 48 گھنٹے تک رکھا جائے گا تاکہ اس دوران دل کی بحالی کا مرحلہ مکمل ہو سکے۔
-
دوران حج سن سٹروک سے نمٹنے کے لیے 217 بیڈز اور ہزار سے زیادہ مسٹ فینز فراہم
سعودی عرب میں حج کے مناسک کل پیر 26 جون کو شروع ہو رہے ہیں۔ گرمی کی شدت کو مد نظر ...
بين الاقوامى -
سعودی ہلال احمر کے 2300 سے زیادہ رضاکار عازمین حج کی مدد کو تیار
سعودی ہلال احمر نے 2300 سے زیادہ مرد و خواتین رضاکاروں کو فریضۂ حج ادا کرنے والے ...
بين الاقوامى -
عمر رسیدہ انڈونیشی عازم حج کے معدے کا کامیاب آپریشن
حج کے لیے سعودی عرب آئے ایک انڈونیشی بزرگ عازم حج کے معدے میں شدید تکلیف کے بعد اس ...
مشرق وسطی