"صقر" ڈرون دوران حج آگ بجھانے اور امدادی کارروائیوں کے نظام میں شامل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب میں جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے رواں سال (1446ھ) کے حج کے موقع پر جدید ذہانت سے لیس فائر فائٹنگ ڈرون طیارہ "صقر" متعارف کرایا ہے۔ یہ ڈرون خاص طور پر بلند عمارتوں یا مشکل رسائی والے مقامات پر آگ بجھانے یا امداد کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

یہ ڈرون بارہ گھنٹے تک بلند پرواز کر سکتا ہے، اور تقریباً 40 کلوگرام تک وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس میں کثیر المقاصد فائر فائٹنگ سسٹم، ریسکیو اور کنٹرول و سیکیورٹی نظام، حرارتی کیمرے اور براہِ راست وڈیو فیڈ کی سہولت موجود ہے۔ یہ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سے منسلک ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ "صقر" ڈرون کا استعمال بلند عمارتوں، صنعتی علاقوں، خطرناک مواد کے حامل مقامات، بھیڑ اور ہجوام والے علاقے اور جنگلاتی آگ بجھانے میں ہوتا ہے۔ یہ تیز رد عمل کے ساتھ افراد پر خطرات کم کرنے اور فوری تصویری معلومات کے ذریعے فیصلہ سازی میں مدد فراہم کرتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں