"خفیہ حاجی" کے ذریعے حج خدمات کا زمینی جائزہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سعودی عرب میں سرکاری اداروں کی کارکردگی کی جانچ کے لیے قائم کردہ "نیشنل سنٹر " "اداء" اس سال حج کے موقع پر ایک منفرد اور حقیقی تجربے پر عمل کر رہا ہے، جسے "الحاج الخفی" (یعنی خفیہ حاجی) کا نام دیا گیا ہے۔ اس تجربے کا مقصد حج سیزن کے دوران حکومتی اداروں کی کارکردگی کو عین موقع پر، حاجی کی حیثیت سے خود ان کے تجربات کی روشنی میں جانچنا ہے۔

"الحاج الخفی" طریقہ کار کے تحت ایک حاجی مکمل حج سفر میں شامل ہوتا ہے، مگر اس کا اصل کردار یعنی کارکردگی کا جائزہ لینے والا شخص پوشیدہ رکھا جاتا ہے۔ یہ حاجی باقی زائرین کی طرح تمام مراحل سے گذرتا ہے ۔ اجازت نامہ حاصل کرنے سے لے کر آمد و رفت، قیام و طعام، دیکھ بھال اور مناسک کی ادائیگی کے بعد واپسی تک اس کا کردار اد ا کیا جاتا ہے۔

اس تجربے کا دائرہ صرف مشاہدے تک محدود نہیں بلکہ اس میں خدمات کے معیار، عملے کے رویّے، ڈیجیٹل نظاموں کی کارکردگی اور مختلف اداروں کے درمیان باہمی رابطے جیسے تمام پہلوؤں کا منصفانہ جائزہ شامل ہوتا ہے۔ یہ تفصیلات نہایت احتیاط اور باریکی سے محفوظ کی جاتی ہیں، تاکہ مستقبل میں خدمات کی بہتری اور کارکردگی میں اضافہ ممکن بنایا جا سکے۔

یہ طریقہ کار مرکز کے اس جاری مشن کا تسلسل ہے جس کے تحت مہمانانِ رحمن کو بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے جائزہ، بہتری اور مسلسل ترقی کے اصولوں پر کام کیا جاتا ہے۔ یہ سب کچھ قیادت کی ان ہدایات کی روشنی میں ہو رہا ہے، جن کے مطابق حجاج کرام اور زائرین کی خدمت کو ریاست کی اولین ترجیح قرار دیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں