حج 1446

حجاج کرام کا جبلِ رحمت کی جانب سفر جاری، عرفات میں روح پرور مناظر

مشعر عرفات کے میدان میں دعاؤں کی گونج، حکومتی اداروں کی جامع سہولیات اور بنیادی ڈھانچے میں بہتری کا عملی مظاہرہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

عرفات کے مقدس میدان میں حجاج کرام کی جبلِ رحمت کی جانب آمد کا سلسلہ جاری ہے، جہاں ہر سمت "لبیک اللہم لبیک" کی صدائیں گونج رہی ہیں۔ حاجی بلند آواز میں تلبیہ کے ساتھ ہاتھ اٹھائے روحانی کیف و سرور کے عالم میں جبلِ رحمت کی طرف عازم سفر ہیں۔ غروبِ آفتاب کے بعد وہ مشعرِ مزدلفہ کی جانب روانہ ہوں گے اور وہیں شب گزاریں گے۔

اسی دوران جبلِ رحمت سے متصل علاقے میں ایک جامع ترقیاتی منصوبہ مکمل کیا گیا ہے، جس کا مقصد اللہ کے مہمانوں کے لیے سہولیات کو مزید بہتر بنانا ہے۔

عرفات کی وسعتوں میں مختلف سرکاری ادارے پوری تیاری کے ساتھ موجود ہیں، جن میں سکیورٹی، طبی اور بلدیاتی محکمے شامل ہیں۔ ان اداروں نے منظم منصوبہ بندی کے تحت اپنی خدمات فراہم کرنا شروع کر دی ہیں۔ جبلِ رحمت ہسپتال، متعدد طبی مراکز اور فوری طبی امداد کی پوائنٹس زائرین کے لیے چوبیس گھنٹے دستیاب ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری مدد ممکن ہو سکے۔

جبل رحمت کی چوٹی پر تلاوت قرآن
جبل رحمت کی چوٹی پر تلاوت قرآن

ادھر "کِدانہ" کمپنی نے مسجد نمرہ کے اطراف 85 ہزار مربع میٹر رقبے کو سایہ دار بنانے اور اسے ترقی دینے کا کام مکمل کر لیا ہے۔ یہاں 320 چھتریاں، 350 اسپرے ستون اور شجرکاری کی گئی ہے تاکہ حجاج کو بہتر ماحول فراہم کیا جا سکے۔ علاوہ ازیں 60 ہزار مربع میٹر کے علاقے میں سایہ دار اور ٹھنڈے راستے بھی تیار کیے گئے ہیں جنہیں اسپرے پنکھوں سے لیس کیا گیا ہے تاکہ سورج کی تپش کم کی جا سکے۔

جبلِ عرفات کی اہمیت

جبلِ رحمت یا جبلِ عرفات مکہ مکرمہ کے مشہور مذہبی و تاریخی پہاڑوں میں شمار ہوتا ہے۔ یہ ایک چھوٹی سی پہاڑی ہے جہاں یومِ عرفہ کو حجاج قیام کرتے ہیں۔ رسول اکرم ﷺ نے اسی پہاڑ کے دامن میں موجود چٹانوں پر وقوف فرمایا تھا اور فرمایا "میں نے یہاں وقوف کیا اور سارا عرفات وقوف کی جگہ ہے"۔

جبل رحمت کے نواح میں: فوٹو وائل حكمی
جبل رحمت کے نواح میں: فوٹو وائل حكمی

یہ پہاڑ "جبل الرحمت" کے نام سے مشہور ہے، جب کہ اسلامی تاریخی کتب میں اسے "جبل إلال" اور بعض روایات میں "النابت" بھی کہا گیا ہے۔ مؤرخین کا کہنا ہے کہ "النابت" ان ہی چٹانوں کا نام ہے جن پر نبی کریم ﷺ نے قیام فرمایا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں