دنیا بھر کے 238 شہروں سے 7 ہزار سے زائد حج پروازوں کا استقبال کیا گیا: وزیر حج
"نسک" ایپ میں جدید خدمات، بجلی اور پانی کی فراہمی میں ریکارڈ اضافہ، لاکھوں حاجیوں کی خدمت میں ہمہ وقت مصروف عمل
سعودی عرب کے وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا ہے کہ اس سال حج کے انتظامات ماضی کے تمام معیارات سے آگے نکل چکے ہیں۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار مکہ مکرمہ میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے منعقدہ سالانہ استقبالیہ تقریب میں کیا، جس میں حج کے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا گیا۔
ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے بتایا کہ "نسک" ایپ کو اپڈیٹ کر کے اس میں 130 سے زائد ڈیجیٹل سہولیات شامل کی گئی ہیں، جو حاجیوں کو ویزا سے لے کر واپسی تک ہر مرحلے پر رہنمائی فراہم کرتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس سال کے حج میں 3 لاکھ مربع میٹر سے زائد علاقے کو سایہ دار بنایا گیا، جن میں 1 لاکھ 70 ہزار مربع میٹر صرف حاجیوں کے گزرگاہوں کے لیے مختص تھا، جبکہ مشاعر مقدسہ میں 23 ہزار سے زائد درخت بھی لگائے گئے۔
وزیر حج و عمرہ کے مطابق مشاعر مقدسہ میں بجلی کی فراہمی کی گنجائش میں 95 فیصد اضافہ کیا گیا، جس پر تین ارب ریال سے زائد کی لاگت آئی۔ اس کے ساتھ ساتھ مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ میں سات ملین مکعب میٹر سے زائد پانی تقسیم کیا گیا۔
حج کے دوران دنیا کے 238 شہروں سے 7,000 سے زائد فضائی پروازیں آئیں، جبکہ حرمین ٹرین کی 4,700 اور مشاعر ٹرین کی 2,500 سے زائد سروسز چلائی گئیں۔ 20 ہزار سے زائد بسوں نے نقل و حمل کی سہولت فراہم کی۔
صحت کی سہولتوں کے حوالے سے وزیر حج نے بتایا کہ مشاعر مقدسہ میں بستر کی گنجائش میں 60 فیصد سے زائد اضافہ کیا گیا، ایک نیا ایمرجنسی ہسپتال کھولا گیا اور 71 مقامات پر ہنگامی رسپانس پوائنٹس قائم کیے گئے تاکہ کسی بھی صورتحال میں فوری کارروائی کی جا سکے۔
ڈاکٹر الربیعہ نے اس بات پر زور دیا کہ یہ تمام کامیابیاں خادم الحرمین الشریفین اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی نگرانی اور بھرپور تعاون کا نتیجہ ہیں، جنہوں نے حج کی تیاریوں کو جدید ترین تقاضوں کے مطابق ہم آہنگ کیا، جس کے باعث حج 1446ھ ایک مثالی اور تاریخی حج بن کر سامنے آیا۔
-
ایامِ تشریق کے دوران رمی جمرات کے لیے حجاج کی روانگی کا شیڈول مکمل
سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے ایامِ تشریق کے دوران رمی جمرات کے لیے حجاج کرام کی ...
حج -
حجاج کرام کو ایامِ تشریق میں متعین راستوں پر چلنے اور سامان نہ لانے کی ہدایت
سعودی عرب کی وزارتِ داخلہ نے حجاج کرام سے اپیل کی ہے کہ ایامِ تشریق کے دوران ...
حج -
سعودی عرب: حجاج کرام کو ایک لاکھ 11 ہزار سے زائد طبی خدمات کی فراہمی
بہتر انتظامات کی وجہ سے گرمی سے ہونے والی تھکن کے کیسز میں 90 فیصد کمی
حج