سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے واضح کیا ہے کہ حج سیزن کی کامیابی تمام منصوبوں پر باریک بینی سے عملدرآمد کی وجہ سے ہوئی۔
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے یہ بات سعودی وزیر داخلہ، سپریم حج کمیٹی کے چیئرمین شہزادہ عبدالعزیز بن سعود کی جانب سے موصول ہونے والے شکریہ کے ایک جوابی ٹیلیگرام میں کی ہے۔ سعودی ولی عہد نے اس سال کے حج سیزن کی کامیابی پر شہزادہ عبد العزیز کو مبارکباد دی ہے۔
سعودی عرب نے رواں سال کے حج سیزن کی کامیابی اور اگلے حج سیزن کی تیاریاں فوری شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ مکہ مکرمہ کے نائب امیر اور حج و عمرہ کی مستقل کمیٹی کے وائس چیئرمین شہزادہ سعود بن مشعل نے کہا کہ آپریشنل پلان نے عازمین حج کے لیے مناسک حج کی ادائی میں سہولت فراہم کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ حجاج کرام ہدایات پر عمل کرنے کی وجہ سے حج کی کامیابی میں شراکت دار ہیں۔