افغان اور غیرملکی فورسز کے حملے میں 60 جنگجو ہلاک
پاکستان کی سرحد کے نزدیک صوبہ پکتیکا میں حقانی نیٹ ورک کے خلاف بڑی کارروائی
افغان فوج نے غیرملکی فورسز کی فضائی قوت کی مدد سے پاکستان کی سرحد کے نزدیک واقع علاقے میں مشتبہ مزاحمت کاروں کے خلاف ایک بڑا حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں کم سے کم ساٹھ جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔
افغان انٹیلی جنس ''نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سکیورٹی'' نے بدھ کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی سرحد کے نزدیک واقع صوبہ پکتیکا کے ضلع زروک میں یہ کارروائی طالبان سے وابستہ حقانی نیٹ ورک کے خلاف کی گئی ہے اور کم سے کم تین سو حقانی مزاحمت کار اور غیر ملکی جنگجو افغان اور غیرملکی فورسز کی فائرنگ کی زد میں آئے تھے۔
نیٹو کی قیادت میں غیرملکی فورسز نے فوری طورپر اس کارروائی کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔ادھر واشنگٹن میں ایک امریکی عہدے دار نے کہا ہے کہ افغانستان سے غیرملکی فوجوں کے انخلاء سے قبل مزاحمت کاروں کے خلاف کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں تاکہ ان کا صفایا کیا جاسکے۔
حقانی نیٹ ورک کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ اس نے حالیہ برسوں کے دوران دارالحکومت کابل اور دوسرے علاقوں میں افغان اور غیرملکی فورسز پر تباہ کن حملے کیے ہیں اور اس کے جنگجوؤں نے کابل میں خاص طور پر غیرملکیوں کی جائے مسکن ہوٹلوں کو اپنے حملوں میں نشانہ بنایا ہے۔امریکا نے 2012ء میں حقانی نیٹ ورک کو دہشت گرد قراردے دیا تھا۔
-
افغانستان: برطانوی فوجی ہیلی کاپٹر تباہ، 5 فوجی ہلاک
واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں: برطانوی وزارت دفاع
بين الاقوامى -
افغانستان: صدارتی انتخاب، بم دھماکے سے چار ووٹر زخمی
چھ ہزار پولنگ سٹیشن، آٹھ امیدوار، مہاجرین ووٹ کے حق سے محروم
بين الاقوامى -
افغانستان: الیکشن کمیشن کی عمارت پر طالبان کی فائرنگ
حملہ آوروں نے ایک قریبی عمارت کو اپنا مورچہ بنا رکھا ہے
بين الاقوامى -
افغانستان: 2013 ہلاکتوں کے حوالے بدترین سال
بچوں کی ہلاکتوں میں 34 فیصد اضافہ، سویلینز کی ہلاکتیں 14 فیصد زیادہ
بين الاقوامى -
پاکستانی طالبان کی امن کے لیے شریعت کے نفاذ کی شرط
افغانستان میں امریکی فوج کی موجودگی سے خطے میں امن ممکن نہیں:سمیع الحق
پاكستان -
افغانستان میں حالیہ بمباری کے ثبوت میں پرانی تصاویر کا استعمال!
تازہ قرار دی گئی تصاویر2009ء کی ہیں: فرانسیسی خبر رساں ایجنسی
بين الاقوامى