بنغازی: عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر فوج کی بمباری

حملے میں شورش زدہ شہر میں اسلحہ کا بھاری ڈپو تباہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

لیبیا میں اسلامی عسکریت پسندوں کے گڑھ سمجھے جانے والے شہر بنغازی میں شدت پسندوں کے متعدد ٹھکانوں پر فوج کے جیٹ طیاروں نے بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں دشمن کے کئی ٹھکانے تباہ ہوگئے ہیں۔ لیبی فوج کے ترجمان کیپٹن محمد الحجازی نے میڈیا کو بتایا کہ جنگی طیاروں نے جمعہ کو علی الصباح بن غازی کے سیدی فرج اور القوارشہ کے مقامات پر عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جبکہ درنہ کے مقام پر اسلحہ کا ایک بھاری ذخیرہ تباہ کردیا گیا ہے۔

درایں اثناء لیبیا کی نگراں وزیراعظم عبداللہ الثنی کا کہنا ہے کہ بن غازی میں شدت پسندوں کے خلاف کارروائی میں حکومت کو فوج کی بھرپور معاونت حاصل ہے۔ انہوں نے تمام انقلابی گروپوں سے اپیل کی کہ وہ خود کو فوج میں ضم کر دیں تاکہ ملک سے دہشت گردی اور ملک دشمن عناصر کی بیخ کنی میں مدد مل سکے۔

لیبیا میں پچھلے کئی ماہ سے جاری سیکیورٹی کشیدگی کے جلو میں جنرل انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر سالم الحاسی اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔ انہوں نے یہ استعفیٰ پارلیمنٹ کی جانب سے بنغازی میں اسلامی عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی میں سُستی پر بہ طور احتجاج دیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں