لیبیا میں ائیر پورٹ سٹاف کی بمباری کے خلاف ہڑتال
ملک کے مغربی حصوں میں فضائی آپریشن رک گیا
لیبیا کے سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ مغربی لیبیا کے ائیر ٹریفک کنٹرولرز نے دارالحکومت طرابلس کے مرکزی ائیرپورٹ پر بمباری کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ہڑتال شروع کر دی ہے جس کے نتیجے میں ملک کے اکثر حصوں میں پروازوں کا سلسلہ رک گیا ہے۔
ائیر کنٹرولرز کی اس ہڑتال کا مقصد حریف ملیشیائوں پر دبائو ڈالنا ہے تاکہ وہ ملک کے سب سے بڑے ائیر پورٹ پر قبضے کے لئے چار دنوں سے جاری اس لڑائی کو ختم کریں۔ یہ لڑائی پچھلے چھ ماہ کے دوران سب سے بدترین لڑائی سمجھی جا رہی ہے اور اس میں کم سے کم 20 جہازوں کو نقصان پہنچا ہے۔
لیبیا کی وزارت ٹرانسپورٹ کے ترجمان طارق عروہ نے بتایا ہے کہ طرابلس ائیر پورٹ کے ائیر کنٹرولرز نے مغربی لیبیا میں فضائی ٹریفک پر نظر رکھنے والے طرابلس کے کنٹرول ٹاور میں ڈیوٹی انجام دینے انکار کر دیا ہے۔
حکام نے لیبیا کے مغربی شہر مصراتہ سے آنے والی ملیشیا کی جانب سے زنتان کی ملیشیا کے زیر تسلط ائیرپورٹ اور اس کے اردگرد کے علاقے پر حملے کے بعد طرابلس کے بین الاقوامی ائیرپورٹ کو بند کردیا تھا۔
عروہ نے بتایا کہ بدھ کے روز حکام نے مغربی شہر مصراتہ کے ائیر پورٹ کو حملے کے بعد دوبارہ کھول دیا تھا مگر اس کو اب دوبارہ بند کر دیا جائے گا کیوںکہ طرابلس کے ہی ائیر کنٹرولر مصراتہ میں فضائی ٹریفک کی رہنمائی کرتے ہیں۔
لیبیائی حکومت انتہائی کمزور ہو چکی ہے اور اس کا ان سابق باغی جنگجوئوں پر کوئی کنڑول نہیں رہا۔ ان جنگجووں نے نیٹو کی مدد سے معمر قذافی کے خلاف بغاوت کی جس کی وجہ سے لیبی مرد آہن کو اقتدار سے باہر ہو کر المناک موت کا شکار ہونا پڑا۔ یہ جنگجو اب مختلف ملیشیائوں کا حصہ بن کر ریاستی اتھارٹی کو ناکوں چنے چبوا رہے ہیں۔
ائیر پورٹ پر قبضے کے لئے جاری اس لڑائی نے تمام پروازوں کو منسوخ کر دیا ہے جس کی وجہ سے بیرون ممالک سے رمضان کے لئے وطن لوٹنے والے لیبیائی شہری باہر جبکہ غیر ملکی شہری طرابلس میں پھنس کر رہے گئے ہیں۔ طرابلس اور مشرقی شہر بن غازی میں شدید لڑائی کے بعد اقوام متحدہ نے بھی اس شمالی افریقا کے شورش زدہ ملک سے اپنے عملے کو نکال لیا ہے۔
-
طرابلس میں لڑائی کے بعد مصراتہ کا ہوائی اڈا بھی بند
دو بین الاقوامی ہوائی اڈوں کی بندش کے بعد لیبیا بیرونی دنیا سے کٹ کر رہ گیا
بين الاقوامى -
لیبیا میں یرغمال تیونسیوں کی رہائی کے بعد وطن واپسی
لیبیا میں یرغمال بنائے گئے ایک تیونسی سفارت کار اور سفارت خانے کا ایک ملازم رہائی ...
بين الاقوامى -
لیبیا میں امریکی قونصلیٹ پر حملے کا مرکزی کردار گرفتار
امریکی فوجیوں اور ایف بی آئی کے ایجنٹوں کی لیبیا کے بنغازی کے نزدیک کارروائی
بين الاقوامى -
طرابلس کا ائیر پورٹ بمباری سے تباہ
عالمی اداروں سے مدد لینے پر غور کر رہے ہیں: حکومتی ترجمان
مشرق وسطی -
طرابلس میں جھڑپیں; ہوائی اڈے پر فضائی ٹریفک بند
الزنتان کی دارلحکومت کے ہوائی اڈے کی سمت پیش قدمی
بين الاقوامى -
لیبی پارلیمنٹ طرابلس کے لکژری ہوٹل میں منتقل
فائرنگ کے واقعے کے بعد قانون ساز ایوان غیر محفوظ ہو گیا تھا
بين الاقوامى