اسرائیل سے کوئی حج پرواز سعودی عرب کی نہیں آئی
سعودی عرب نے مقبوضہ فلسطین میں اسرائیل کے زیر انتظام ہوائی اڈوں سے حج پروازوں کی آمد سے متعلق خبروں کی سختی سے تردید کی ہے اور کہا ہے کہ اسرائیل سے کوئی حج پرواز جدہ یا ملک کے کسی دوسرے شہر میں نہیں اتری ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی عرب کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان خالد الخیبری نے میڈیا کو بتایا کہ مقبوضہ فلسطین سے حجاج کرام کی سعودی عرب منتقلی کے لیے اسرائیل کے کسی ہوائی اڈے سے کوئی پرواز نہیں آئی ہے اور نہ ہی ایسا ممکن ہے۔ مقبوضہ فلسطین کے عازمین حج اردن اور مصر کے راستے سعودی عرب پہنچ رہے ہیں۔
خالد الخیبری نے بتایا کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان کسی قسم کے فضائی روابط نہیں ہیں۔ فلسطین کے حجاج اور معتمرین پہلے زمینی راستے سے اردن یا مصر آتے ہیں۔ جہاں سے وہ ان دونوں ملکوں کے ہوائی جہازوں کی مدد سے براہ راست سر زمین حجاز میِں داخل ہوتے ہیں۔
خیال رہے کہ حال ہی میں اسرائیلی میڈیا نے یہ افواہ پھیلائی تھی کہ اسرائیل سے پہلی حج پرواز فلسطینی عازمین حج کو لے کرسعودی عرب روانہ ہو گئی ہے۔
-
سعودی عرب: حج سے قبل ویت نامی، نیپالی خادماؤں کی بھرتی
بھارت سے سعودی عرب کے لیے گھریلو خادماؤں کی بھرتی کا عمل شروع ہو گیا
بين الاقوامى -
عازمینِ حج کی آیندہ دو ہفتوں میں سعودی عرب آمد کا آغاز
عمرہ کے لیے آنے والے تمام زائرین کو 11 اگست تک واپس چلے جانے کی ہدایت
بين الاقوامى -
تین افریقی ممالک کے لیے حج اور عمرے کے ویزوں پر پابندی
سعودی عرب کا سیرالیون ،گنی اور لائبیریا میں ای بولا وائرس پھیلنے کے بعد اقدام
بين الاقوامى